فیصل آباد پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی
بورڈ کنزالمدارس ہیڈ آفس میں 31 جنوری 2025ء کو استاذُ العلماء مولانا ابوالکرم
نور احمد قادری صاحب اور مولانا رئیس خان
صاحب کی آمد ہوئی۔
اس موقع
پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے علمائے کرام سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور چند اہم امور پر مشاورت کی جس پر انہوں
نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام کو مکتبۃ
المدینہ کی کُتُب تحفے میں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)