وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر جیل خانہ جات سمیت کئی شخصیات کافیضان مدینہ
کراچی کا دورہ
پچھلے دِنوں وزیر سائنس
و ٹیکنالوجی شفقت ایاز، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر اسرار، فوکل پرسن
اشفاق مروت، وزیر جیل خانہ جات ہمایوں خان، چیئرمین زکوٰۃ و عشر امتیاز خان، وائس
چانسلر عطاءالرحمن اور پروفیسر انور نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران حاجی یعقوب
عطاری اور عبدالرزاق عطاری نے اِن شخصیات کا استقبال کیا۔
مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے انہیں اسلامک ریسرچ
سینٹر المدینۃ العلمیۃ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ،
ٹرانسلیٹشن ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ شخصیات نے کنزالمدارس
بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے
سینٹر کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شخصیات کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری اور رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے شخصیات کو دعوتِ
اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا۔
تمام شخصیات نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی
کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔