تفصیلات کے مطابق ایکسپو
سینٹر لاہور میں 05 سے 09 فروری 2025ء تک 38
ویں پانچ روزہ ” لاہور انٹرنیشنل بک فیئر“
یعنی کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ بک فیئر میں نوجوان، بچے، بزرگ اور اسٹوڈنٹس
سبھی کتابوں سے اپنی دوستی نبھانے کے لیے بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سائنس، تاریخ، اردو ادب اور اسلامیات سمیت بیشتر
موضوعات پر لاکھوں کتب کی نمائش کے دوران علم
و ادب کے شوقین افراد اپنی مَن پسند کتابیں خریدتے نظر آئے۔
پانچ روزہ بک فیئرمیں 200 سے زائد کتابوں کے اسٹالز
سجائے گئے جن میں دعوتِ اسلامی کے پبلشنگ ڈپارٹمنٹ ”مکتبۃ المدینہ“ نے بھی حصہ لیا۔
مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر قرآن، تفسیر، حدیث، سیرت،اسلامی تاریخ، دینی مسائل،روحانی علاج، وظائف اور بچوں
کی کہانیوں سمیت مختلف اسلامی موضوعات پر کتب و رسائل رکھے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں دینی
کام کی اشاعت کے سبب دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی لیٹریچر صرف اردو زبان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کی
40 کے قریب زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں بھی مختلف زبانوں
بالخصوص اردو، انگلش اور عربی زبان میں کتابیں اور رسائل دستیاب تھے۔ خوشبو کے شوقین
افراد کے لئے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر MISKY عطر
اور پرفیوم بھی موجود تھے ۔ ادبی میلے میں آنے والے شائقینِ کتب کے لئے مکتبۃ المدینہ
کی تمام پروڈکٹس پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ بھی لگایا گیا تھا۔
شائقینِ کتب کی بڑی تعداد نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال کا وزٹ کیا اور
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکتبۃ المدینہ علم و ادب کے شوقین افراد کو ایک بہترین پلیٹ
فارم فراہم کررہا ہے اور ہم اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری کرکے نئے خیالات سے
روشناس ہورہے ہیں اور ہماری اسلامی نالج میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ مکتبۃ المدینہ آپ کو گھر بیٹھے بھی کتابیں اور رسائل پہنچانے
کا عزم رکھتا ہے ۔ گھر بیٹھے آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں:
0313-1139278