دعوتِ اسلامی کے تحت 5 فروری 2025ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے علاقے افضال پارک میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا افتتاح کیاگیا جس میں ٹاؤن نگران محمد ندیم عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد رضا عطاری  سمیت اہلِ علاقہ شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت اور بزرگانِ دین کی اوراقِ مقدسہ سے محبت پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

واضح رہے اس کارخانے میں ماہانہ کم و بیش 2 ہزار 500 باکسز تیار کر کے لاہور سٹی کے مختلف مقامات پر اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا جبکہ ایک شخصیت نے ہاتھوں ہاتھ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ کے لئے اپنا گھر وقف کردیا۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)