08 فروری 2025 ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
دنیا کی مصیبتوں کی وجہ سے موت کی دعا اور تمنا
کرنا جائز نہیں۔یہ کہنا تھا دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکا جو 10
شعبان شریف 1446ھ، 08 فروری 2025 ء کو
ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول سے گفتگو کررہےتھے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ آج کل لوگ دنیاوی آزمائش کا
شکا رہوکر موت کی تمنا کرنے لگ جاتے ہیں کہ اِس سے اچھا تو مجھے موت آجاتی،حالانکہ
موت کی دعا اگر دنیاوی مصیبتوں کی وجہ سے
مانگی جائے تو اِس کو علمائے کرام نے ناجائز قرار دیا ہے۔
اُنہوں نے دنیاوی آزمائشوں اور تکالیف پر صبر و
تحمل سے کام لینے اورجو نعمتیں میسر ہیں اُن پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن
دیتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مختلف اُمور پر
رہنمائی فرمائی۔
مدنی مذاکرے کے دوران کالرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات بھی شامل کئے
گئے جن کے امیر اہل سنت نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول نے آکر جبکہ درجنوں مقامات پر
جمع ہوکر کثیر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور
پر مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر ہفتے کی
رات کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرےکا مرکزی اجتماع عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں، پاکستان کے
مختلف شہروں اور بیرونِ ملک کے کئی ممالک
میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول
جمع ہوکر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے اور علم دین کا خزانہ حاصل کرتے ہیں۔
یہ مدنی مذاکرہ
دیکھنے کے لئے نیچے کلک کیجئے