اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن مشاورت مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 1 یونٹ اور 1 ہزار پیش کئے۔


حکومتی اعلان کے مطابق پاکستان کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح  دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تمام کیمپسز بھی 26 نومبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک بند رہیں گے۔

اس دوران دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی جانب سے حسب سابق بنیادی سروسزکے طور پر اسٹڈی پیک کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا نیز دیگر ڈیجیٹل سروسز، Zoom Interactive Classes اور بذریعہWhatsApp ایجوکیشنل ویڈیوز وغیرہ بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔

والدین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے دارالمدینہ کی ان سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔


25نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا  عبیدرضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے گڈاپ کابینہ کے ذمہ دار محمد عدنان عطاری کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی ۔جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت  پچھلے دنوں حاجی شوکت عطاری نگران مجلس حج و عمرہ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران حج و عمرہ مجلس سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں نگران مجلس نے شرکا کو مجلس حج و عمرہ کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے ۔ دوسری جانب ملتان میں قائم حاجی کیمپ پر محفل غوثیہ کا اہتمام ہوا جس میں شخصیات سمیت نگران مجلس و مجلس حج و عمرہ ملتان زون نے شرکت کی ۔ جبکہ نگران مجلس  نے ملتان میں ملتان زون کے مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران کا مشورہ بھی کیا ۔

نگران مجلس حج و عمرہ نے شجاع آباد زون کے ذمہ داران کا بھی مشورہ کیا جس میں نگران زون و نگران کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس حج و عمرہ شعبے سے متعلق حاضرین کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز  اتوار بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا عامر رفیق عطاری مدنی نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات  کے تحت24 نومبر2020ء بروز مولانا مدثر مدنی نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات نے لاہور ریجن کی برانچ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں رکن مجلس مبارک عطاری مدنی اور رکن مجلس رضوان عطاری مدنی سے مدنی مشورہ کیا جس میں شرکا کی منصب کی ذمہ داریوں سے متعلق مختلف امور پر تربیت کی۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقان رسول کو رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں پڑھ یا سُن لےاُس کی روزی میں برکت دے، اُس پر دنیا و آخرت میں اپنا خاص فضل و کرم فرما اور اسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 23 نو مبر2020ء بروز  پیر مولانا یاسر عطاری مدنی نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین نے مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں فیصل آباد زون کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس نے شرکا کو مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور خاص طور پر مدرسۃ المدینہ برائے بالغان کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ دو گھنٹے مدنی کاموں کے لیے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔( محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن مشاورت مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کیا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی ۔ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ 1 یونٹ اور 1 ہزار پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں جنوبی زون لاہور ڈیفنس میں شخصیات میں  محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغہ اسلامی بہن نے بیان فرمایا۔ ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے اور باقیوں نے بھی نیت فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تیسرے ہفتے اسپین( Spain) کے ڈویژن میڈرڈ (Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں لوگرونیو(Logrono) تولیدو(Toledo) کاسپے(Caspe)مسلاتا (Mislata) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریباً 76اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” انبیاء اکرام علیہم السَّلامکی نیکی کی دعوت “ کے واقعات کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین( Spain) کے شہر بارسلونا( Barcelona) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 53اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مد نی کاموں کی مدنی تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔