جب موسیٰ علیہ السلام   کا عصا ازدہا بن کر جادوگروں کے سانپوں کو نگل گیا تو جادوگر سجدے میں گر کر ایمان لے آئے مگر فرعون اور اس کی پیروی کرنے والوں نے ایمان قبول نہیں کیا ، بلکہ فرعون کا کفر اور سرکشی اور زیادہ بڑھ گئی اور اس نے بنی اسرائیل کے مومنین اور موسیٰ علیہ السلام کی دل آزاری اور ایذا رسانی میں بھرپور کوشش شروع کر دیں اور طرح طرح سے ستانا شروع کر دیا۔ فرعون کے مظالم سے تنگ ہو کر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خداوند قدوس کے دربار میں اس طرح دعا مانگی:" اے میرے اللہ پاک ! فرعون زمین میں بہت ہی سرکش ہو گیا ہے اور اس کی قوم نے عہد شکنی کی ہے۔ لہذا تو انہیں ایسے عذابوں میں گرفتار فرما دے جو ان کے لئے سزا وار ہو اور میری قوم اور بعد والوں کے لئے عبرت ہو۔ (تفسیر روح البیان ، 3/220)

چنانچہ موسیٰ علیہ السلام کی دعا قبول ہوئی اور اللہ پاک نے فرعونیوں پر لگاتار پانچ عذابوں کو مسلط فرمایا۔ جن کا ذکر اللہ پاک نے قرآن مجید میں کچھ یوں ارشاد فرمایا:فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ(۱۳۳)ترجمہ کنزالایمان:تو بھیجا ہم نے ان پر طوفان اورٹِڈی اور گھن اور مینڈک اور خون جدا جدا نشانیاں تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم قوم تھی۔

(پ 9،الاعراف:133)

(1)طوفان :ہوا یوں کہ کالا سیاہ بادل آیا ہر طرف اندھیرا چھا گیا اور زور دار بارش ہونے لگی فرعونیوں کے گھروں میں پانی بھر گیا اور وہ اس میں کھڑے رہ گئے اور پانی ان کی گردنوں تک آگیا۔ جو بیٹھا ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔نہ ہل سکتے تھے نہ کوئی کام کر سکتے تھے۔ ان کی کھیتیاں اور باغات پانی سے ہلاک ہوگئے۔ ہفتے کے دن سے لے کر دوسرے ہفتے تک سات روز اسی مصیبت میں مبتلا رہے با وجود اس کے کہ فرونیوں کے گھر بنی اسرائیل کے گھروں کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔ لیکن بنی اسرائیل میں گھروں میں پانی نہیں آیا۔ وہ اپنے گھروں میں امن و چین سے رہتے تھے۔ جب یہ لوگ عاجز ہوگئے تو موسیٰ علیہ السلام سے عرض کی ہمارے لئے دعا فرمائیے یہ مصیبت دور ہو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ اور بنی اسرائیل کو آپ کے ساتھ بھیج دیں گے۔ موسیٰ علیہ السلام نے دعا فرمائی تو طوفان کی مصیبت ٹل گئی۔ اور زمین وہ سر سبزی و شادابی آئی جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی ۔کھیتیاں بہت شانددار ہوئیں۔ پھلو اور غلوں کی پیداوار بے شمار ہوئی یہ دیکھ کر فرعونی کہنے لگے یہ طوفان کا پانی ہمارے لئے بہت بڑی نعمت کا سامان تھا۔ اور وہ اپنے عہد سے پھر گئے اور ایمان نہیں لائے اور پھر سرکشی اور ظلم و عصیا ں کی گرم بازاری شروع کر دی ۔

(2)ٹڈیاں: ایک مہینہ عافیت سے گزرا لیکن جب ان کا کفر و تکبر اور ظلم و ستم پھر بڑھنے لگا تو اللہ پاک نے اپنے قہر و عذاب کو ٹڈیوں کی شکل میں بھیجا۔ چاروں طرف سے ٹڈیوں کے غول کے غول آگئے اور کھیتیاں، پھل ،درختوں کے پتے، مکان کے دروازے، چھتیں، تختے، سامان حتی کہ لوہے کی کیلیں تک کھا گئے۔ فرعونیوں کے گھر ٹڈیوں سے بھر گئے۔ لیکن بنی اسرائیل کے یہاں ٹڈیاں نہ گئیں۔ یہ دیکھ کر فرعونیوں کو بڑی عبرت ہوئی۔ آخر اس عذاب سے تنگ آکر موسیٰ علیہ السلام سے دعا کی درخواست کی اور ایمان لانے کا وعدہ کیا ۔سات روز تک وہ اسی مصیبت میں مبتلا رہے پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا سے نجات پائی ۔کھیتیاں اور پھل جو باقی رہ گئے انہیں دیکھ کر کہنے لگے یہ ہمیں کافی ہے ہم اپنا دین نہیں چھوڑیں گے اور اعمال خبیثہ میں مبتلا ہوگئے۔ ایک مہینہ عافیت سے گزرا پھر ان لوگوں کے کفر وعصیاں میں اضافہ ہونے لگا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور مومنین کو ایذائیں دینے لگے۔ اور کہنے لگے ہم اپنا دین چھوڑ کر ایمان نہیں لائیں گے۔

(3)قمل (یا جوئیں ):ایک ماہ بعد اللہ پاک نے قمل کا عذاب ان پر مسلط کر دیا ۔اس میں مفسرین کا اختلاف ہے کہ قمل گھن ہے بعض کہتے ہیں جوئیں ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ ایک چھوٹا سا کیڑا ہے یہ فرعونیوں کے کھیت اور پھل باقی رہ گئے تھے انہیں چاٹ گیا یہ ان کے کپڑوں میں گھس کر ان کی جلد کو کاٹتا تھا جس سے یہ بری طرح تڑپتے تھے یہ کیڑے ان کے کھانوں ،پانیوں اور برتنوں میں گھس جاتے تھے جس سے یہ لوگ نہ کھا سکتے، نہ پی سکتے تھے اور نہ ہی لمحہ بھر کے لئے سو سکتے تھے۔ اگر کوئی دس بوریاں گندم کی چکی پر لے جاتا تو تین کلو واپس لاتا باقی یہ کیڑے کھا جاتے تھے۔ یہاں تک کہ یہ کیڑے فرعونیوں کے بال، مونچھیں، داڑھی ،بھنوؤں کو چاٹ گئے۔ اور ان کے جسم پر چیچک کی طرح بھر جاتے ۔ سات دن تک یہ اسی عذاب میں گرفتار رہیں اس مصیبت سے فرعونی چیخ پڑے اور موسیٰ علیہ اسلام سے عرض کی کہ ہم توبہ کرتے ہیں آپ اس مصیبت کے دور ہونے کی دعا فرمائیے ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے ۔چنانچہ آپ علیہ السلام نے ان کی گریہ و زاری اور بے قراری پر رحم کھا کر دعا فرمائی۔ جس سے یہ عذاب رفع دفعہ ہو گیا۔ لیکن فرعونیوں نے اپنے عہد کو توڑ ڈالا اور پھر سے زیادہ ظلم و زیادتی پر کمر بستہ ہوگئے۔ ایک ماہ سکون سے گزرا پھر ان پر ایک اور عذاب آیا۔

(4)مینڈک: فرعونیوں کی بستیوں اور گھروں میں اچانک بے شمار مینڈک پیدا ہوگئے۔ اور حال یہ ہوا آدمی بیٹھتا تو اس کی مجلس میں مینڈک بھر جاتے، بات کرنے کے لئے منہ کھولتا تو مینڈک کود کر منہ میں چلا جاتا، ہانڈیوں میں مینڈک ،کھانوں میں مینڈک، چولہوں میں مینڈک بھر جاتے تو آگ بجھ جاتی تھی لیٹتے تو مینڈک اوپر سوار ہوتے تھے ۔اس عذاب سے فرعونی رو پڑے اور موسیٰ علیہ السلام کی بارگاہ میں آئے اور بڑی بڑی قسمیں کھا کر عہد و پیمان کرنے لگے کہ ہم ضرور ایمان لائیں گے۔چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے دعا فرمائی۔ ساتویں دن یہ عذاب بھی ٹل گیا اور ایک ہفتہ راحت سے گزرا ۔یہ مردود قوم راحت و آرام ملتے ہی اپنا عہد و پیمان توڑ دیا اور موسی علیہ السلام کی بے ادبی کی تو عذاب نے ان ظالموں کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔

(5)خون: ایک دم اچانک ان لوگوں کے تمام کنوؤں، نہروں ،چشموں حتی کہ دریائے نیل کا پانی بھی تازہ خون بن گیا۔ انہوں نے فرعون سے اس کی شکایت کی تو وہ کہنے لگا: موسیٰ علیہ السلام نے جادو سے تمہاری نظر بندی کر دی ہے۔ فرعونیوں نے کہا: تم کس نظر بندی کی بات کر رہے ہو؟ ہماری برتنوں میں خون کے سوا کسی چیز کا نام و نشان نہیں۔ فرعون نے حکم دیا کہ فرعونی لوگ بنی اسرائیل والوں کے ساتھ ایک ہی برتن سے پانی نکالیں گے۔ مگر خدا کی شان مومن اسی برتن سے پانی نکالتے تو صاف و شفاف اور میٹھا پانی نکلتا۔ فرعونی جب اسی برتن سے پانی نکالتے تو خالص خون ہوتا ۔یہاں تک کہ فرعونی لوگ پیاسے بے قرار ہو کر مومنین کے پاس آتے اور کہا کہ آپ اپنے منہ میں پانی لے کر ہمارے منہ میں کلی کریں۔ مگر قدرت خداوندی کا عجیب جلوہ نظر آیا کہ جب پانی مسلمانوں کے منہ میں ہوتا تو پانی لیکن جب فرعونی کے منہ میں جاتا تو خون ہو جاتا۔ سات روز تک خون کے سوا انہیں کوئی چیز پینے کو میسر نہیں آئی۔ بلآخر تنگ ہو کر موسیٰ علیہ السلام سے دعا کی درخواست کی اور ایمان لانے کا وعدہ کیا تو آپ نے پیغمبرانہ رحم و کرم فرما کر ان کے لئے دعا کی۔ یہ مصیبت ان سے دور ہوگئی مگر پھر بھی ایمان نہ لائے۔

یہاں تک کہ اللہ پاک کے قہرو غضب کا آخری عذاب آ گیا۔ فرعون اور اس کی پیروی کرنے والے دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اور یہ لوگ دنیا سے ایسے نیست و نابود کر دیے گئے کہ روئے زمین پر ان کی قبروں کا نشان بھی باقی نہ رہا۔

( تفسیر صاوی 2/803، تفسیر بغوی 2/159 تا 161)

جب اللہ پاک نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون اور اس کی قوم کی طرف دعوت و تبلیغ کے لئے بھیجا تو موسی علیہ السلام نے ان تک پیغام باری پہنچایا مگر انہوں نے ان کی ایک نہ سنی اور ایمان نہ لائے۔

اللہ پاک نے انہیں پہلے مہلت دی مگر انکے حد سے بڑھنے کے سبب اللہ پاک نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور عذاب میں مبتلا کیا وہ اس طرح کہ”موسیٰ علیہ السلام نے بد دعا کی کہ :اے مولا یہ سرکش قوم ہے ان پر تو بطور سزا عذاب بھیج تاکہ میری قوم اور بعد والوں کو عبرت حاصل ہو "چنانچہ

ان پرجو عذابات پے در پے نازل ہوئے اس کو سورہ الاعراف 133 میں یوں بیان کیا : فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ(۱۳۳) ترجَمۂ کنزُالایمان: تو بھیجا ہم نے ان پر طوفان اور ٹڈی اور گھن (یا کلنی یا جوئیں) اور مینڈک اور خون اور جدا جدا نشانیاں تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم قوم تھی۔

اس آیت میں 5 عذابات کا تذکرہ ہے جو فقط فرعونیوں پر نازل ہوئیں باوجود اس کے کہ بنی اسرائیل کے گھر ان سے ملے جلے تھے۔

(١)طوفانی بارش: جس سے ان کے گھروں میں پانی بھر گیا اور ہر کھڑے آدمی کے منہ تک پہنچتا تھا جو بیٹھتا وہ ڈوب جاتا تو انہوں نے آکر موسیٰ علیہ السلام سے دعا کے لئے کہا اور وعدہ کیا کہ اگر یہ عذاب ہم سے دور ہو جائے تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے اور بنی اسرائیل کو آپ کے ساتھ روانہ کر دیں گے موسی علیہ السلام کو ان پر رحم آ گیا اور آپ نے دعا فرما دی جب عذاب دفع ہو گیا تو انہوں نے اپنے وعدے سے منہ پھیر لیا۔

(٢) ٹڈیوں کا عذاب: ان پر ٹڈیوں کا عذاب نازل ہوا جس نے ان کے کھیت، باغ، گھر، مکان سب کچھ برباد کر دیا ان فرعونیوں نے موسی علیہ السلام سے فریاد کی اور وعدہ بھی کیا مگر عذاب دفع ہوتے ہی پھر اعراض کر بیٹھے۔

(٣) جوؤں کا عذاب: ان پر جوؤں کا عذاب نازل ہوا جس نے ان کے کھال بال سب کچھ چاٹ لئے اور بالآخر فرعونیوں نے پریشان ہو کر موسی علیہ السلام کی بارگاہ میں فریاد کیا مگر عذاب ختم ہونے پر اس مرتبہ بھی وہی ہوا جو پہلے ہوا تھا۔

(٤) مینڈک کا عذاب: جس سے ان کے کھانے، پانی ،گھر، کھیت، باغات سب جگہ مینڈک بھر گئے اس مرتبہ بھی انکے گریہ و زاری کرنے کے سبب موسی علیہ السلام نے دعا فرمائی مگر اس بار بھی وہ وعدے پر قائم نہ رہے ۔

(٥) خون کا عذاب: جس کے سبب دریائے نیل کا پانی تازہ خالص خون بن گیا اور وہ پیاس کے سبب مرنے لگے اس مرتبہ بھی ان کی آہ و بکا کرنے پر موسی علیہ السلام نے رحم کھا کر دعا فرمائی مگر یہ ایسی سرکش قوم تھی کہ ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی وعدہ خلافی کیا اور ایمان نہ لائے۔

اب حب ان کا پیالہ گناہوں سے بھر گیا تو اللہ پاک نے ان کے سارے جرموں کا بدلا ایک بار ہی لے لیا کہ انہیں گہرے دریا (بحر قلزم) میں ڈبو دیا ۔

(ماخوذ از تفسیر نعیمی ج۔ 9،3 و تبیان القرآن ج۔ 4،2)

لہذا ہمیں اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں سے بچتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے اورعمل صالح کی توفیق عطا فرمائے۔

پچھلے دنوں کراچی میں سیکرٹری انوائرمنٹ خان محمد مہر کےجوان بیٹےانتقال کرگئے،اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمداطہرعطاری کی خان محمد مہرکی گھرآمدہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نےمرحوم کےگھروالوں سے تعزیت کرتےہوئےانہیں صبرکی تلقین کی اور مرحوم کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنےکاذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے مرحوم کےلئےدعائےمغفرت بھی کی۔

بعدازاں خان محمد مہرنےرکنِ شوریٰ کی تعزیت قبول کرتےہوئےاُن سےاظہارِتشکرکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےذمہ داران نے دینی کاموں کےسلسلےمیں ضلع راجن پور میں کادورہ کیاجہاں انہوں نے CEO ایجوکیشن وزیر خان سے ملاقات کی ۔

ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےانہیں26 ،27 ،28نومبر2021ءکوہونےوالے پی ایچ ڈی اور ایم فل اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی نیز تمام ہائی اسکولز کےنصاب میں مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ معرفۃ القراٰن داخل کرنےکےحوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں CEO نے تمام اسکولز کو معرفۃالقراٰن نصاب میں داخل کرنےکےلئےمیل کروائی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے نواب شاہ کادورہ کیاجس دوران انہوں نے ڈائریکٹرز، مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران،قائد عوام یونیورسٹی وبورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی انتظامیہ و رجسٹرار سمیت دیگر شخصیات سےملاقات کی۔

اس موقع پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےمذکورہ اسلامی بھائیوں کودعوتِ اسلامی کےتحت 26 ،27 ،28نومبر2021ءکومنعقد ہونےوالے پی ایچ ڈی اورایم فل  اسکالرز کےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کےاسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی سجادہ نشین دربار عالیہ حاجی احمد شاہ صاحب  گجرات پیر سیّد نذر حسین شاہ گجراتی صاحب (مہتمم جامعہ حسنات العلوم) سے ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پرریجن ذمہ دار نےانہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں سےآگاہی دیتےہوئےچند اہم دینی کاموں کے حوالے سے گفتگوکی نیزدعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ سےشائع ہونےوالی عربی درسی کُتُب سمیت مکتبۃ المدینہ العربیہ کا تعارف بھی کروایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے زون ذمہ دارکےہمراہ ملیرکابینہ کراچی کادورہ کیا ۔

بعدنمازِظہر درس وبیان کاسلسلہ ہواجس میں ریجن ذمہ دارنےدعوتِ اسلامی کےتحت 7دسمبر2021ءکو ہونےوالےتاجراجتماع اور ہفتہ وارمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

بعدازاں ریجن ذمہ دارنےمقامی ذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ مدنی مشورہ کیاجس میں دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں سمیت دیگراہم نکات پرتبادلہ ٔخیال کیاجن میں سےچند یہ ہیں:

ذمہ داران کی لسٹ کااپڈیٹ۔

7دسمبر2021ءتاجراجتماع کی تیاری۔

8دسمبر2021ءکو12دن کےمدنی قافلوں میں سفر۔

یومِ تعطیل اعتکاف ۔

عطیات مہم(ٹیلی تھون) کےحوالےسےنکات۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائےشخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سرفراز عطاری کے گھر شہزادے کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے سرفراز عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بال بچوں کی وجہ سے جہنم میں داخلہ :

حضرت امام فقہی ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص کے بیوی بچے فریاد کریں گے یا اللہ پاک اس نے ہمیں دین کے احکام نہیں سکھائے یعنی حرام روزی کھلاتا تھا مگر ہمیں معلوم نہیں تھا لہذا اس شخص کو اس قدر پیٹا جائے گا کہ اس کی کھال تو کھال گوشت بھی ادھڑ جائے گا پھر فرشتے اس کی پہاڑ کے برابرنیکیاں لائیں گے تو اس کے گھر والے یعنی گھر کے افراد اپنی کمی پوری کرنے کے لئے اس کی ساری نیکیاں لے لیں گے وہ اپنے بال بچوں کی طرف رخ کرکے کہے گا افسوس اب میری گردن پر صرف ان گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں نے تم لوگوں کی خاطر کیا تھا۔ فرشتے اعلان کریں گے یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں اس کے بال بچے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں داخل ہورہا ہے۔الامان والحفیظ

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

قبر یں میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

اللہ پاک گناہوں سے بچائے اور اپنی آل اولاد کی درست تربیت کرنے کی سعادت بخشے اور انہیں رزقِ حلال کھلانے کی سعادت دے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضویہ عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے سرفراز عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو سرفراز بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابیِ رسول کی نسبت سے ”معاذ“ معاذ کا معنیٰ ہے ”پناہ کی جگہ“ میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معاذ عطاری کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ مولائے کریم! انہیں صحتوں، راحتوں، عافتیوں، ر یاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ اے اللہ پاک انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرمانبردار بنا سارے خاندان کے لیے کلیجے کی ٹھنڈک بنا یا اللہ پاک سارے خاندان میں ان کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھوم دھام ہوجائے۔ مولائے کریم! یہ پیا را پیار ا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم مخلص مبلغ بنے مولائے کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو انہیں صحت ملے راحت عافیت ہمت عطا ہوجائے۔ یا اللہ پاک! تیری رضا کے سائے میں نارمل لائف میں آکر دین و دنیا کا کا م کرنے والی بنے، ان کے ابو کو بھی حلال اور آسان روزی ملے، خوب برکتیں ملیں، صحت بھی دے، راحت بھی دے، دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔

ارشد عطاری کے گھر شہزادے کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ارشد عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بال بچوں کی وجہ سے جہنم میں داخلہ :

حضرت امام فقہی ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص کے بیوی بچے فریاد کریں گے یا اللہ پاک اس نے ہمیں دین کے احکام نہیں سکھائے یعنی حرام روزی کھلاتا تھا مگر ہمیں معلوم نہیں تھا لہذا اس شخص کو اس قدر پیٹا جائے گا کہ اس کی کھال تو کھال گوشت بھی ادھڑ جائے گا پھر فرشتے اس کی پہاڑ کے برابرنیکیاں لائیں گے تو اس کے گھر والے یعنی گھر کے افراد اپنی کمی پوری کرنے کے لئے اس کی ساری نیکیاں لے لیں گے وہ اپنے بال بچوں کی طرف رخ کرکے کہے گا افسوس اب میری گردن پر صرف ان گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں نے تم لوگوں کی خاطر کیا تھا۔ فرشتے اعلان کریں گے یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں اس کے بال بچے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں داخل ہورہا ہے۔الامان والحفیظ

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

قبر یں میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

اللہ پاک گناہوں سے بچائے اور اپنی آل اولاد کی درست تربیت کرنے کی سعادت بخشے اور انہیں رزقِ حلال کھلانے کی سعادت دے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضویہ عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے ارشد عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو ارشد بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابیِ رسول کی نسبت سے ”اربت“ اربت کا مطلب ہے ”شیر“ میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اربت عطاری کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ مولائے کریم! انہیں صحتوں، راحتوں، عافتیوں، ر یاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ اے اللہ پاک انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرمانبردار بنا سارے خاندان کے لیے کلیجے کی ٹھنڈک بنا یا اللہ پاک سارے خاندان میں ان کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھوم دھام ہوجائے۔ مولائے کریم! یہ پیا را پیار ا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم مخلص مبلغ بنے مولائے کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو انہیں صحت ملے راحت عافیت ہمت عطا ہوجائے۔ یا اللہ پاک! تیری رضا کے سائے میں نارمل لائف میں آکر دین و دنیا کا کا م کرنے والی بنے، ان کے ابو کو بھی حلال اور آسان روزی ملے، خوب برکتیں ملیں، صحت بھی دے، راحت بھی دے، دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔

حافظ نثار احمد عطاری کے گھر شہزادے کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے نثار احمد عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بال بچوں کی وجہ سے جہنم میں داخلہ :

حضرت امام فقہی ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص کے بیوی بچے فریاد کریں گے یا اللہ پاک اس نے ہمیں دین کے احکام نہیں سکھائے یعنی حرام روزی کھلاتا تھا مگر ہمیں معلوم نہیں تھا لہذا اس شخص کو اس قدر پیٹا جائے گا کہ اس کی کھال تو کھال گوشت بھی ادھڑ جائے گا پھر فرشتے اس کی پہاڑ کے برابرنیکیاں لائیں گے تو اس کے گھر والے یعنی گھر کے افراد اپنی کمی پوری کرنے کے لئے اس کی ساری نیکیاں لے لیں گے وہ اپنے بال بچوں کی طرف رخ کرکے کہے گا افسوس اب میری گردن پر صرف ان گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں نے تم لوگوں کی خاطر کیا تھا۔ فرشتے اعلان کریں گے یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں اس کے بال بچے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں داخل ہورہا ہے۔الامان والحفیظ

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

قبر یں میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

اللہ پاک گناہوں سے بچائے اور اپنی آل اولاد کی درست تربیت کرنے کی سعادت بخشے اور انہیں رزقِ حلال کھلانے کی سعادت دے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضویہ عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ نثار احمد عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ:

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو نثار بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابیِ رسول کی نسبت سے ”یسار“ یسار کا مطلب ہے خوشحال میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یسار عطاری کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ مولائے کریم! انہیں صحتوں، راحتوں، عافتیوں، ر یاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ اے اللہ پاک انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرمانبردار بنا سارے خاندان کے لیے کلیجے کی ٹھنڈک بنا یا اللہ پاک سارے خاندان میں ان کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھوم دھام ہوجائے۔ مولائے کریم! یہ پیا را پیار ا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم مخلص مبلغ بنے مولائے کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو انہیں صحت ملے راحت عافیت ہمت عطا ہوجائے۔ یا اللہ پاک! تیری رضا کے سائے میں نارمل لائف میں آکر دین و دنیا کا کا م کرنے والی بنے، ان کے ابو کو بھی حلال اور آسان روزی ملے، خوب برکتیں ملیں، صحت بھی دے، راحت بھی دے، دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔

حافظ قاری ذوالفقار عطاری کے گھر شہزادے کی ولادت ہوئی

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے حافظ قاری ذوالفقار عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منے کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

پیغام عطار!

بال بچوں کی وجہ سے جہنم میں داخلہ :

حضرت امام فقہی ابواللیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں قیامت کے دن ایک شخص کے بیوی بچے فریاد کریں گے یا اللہ پاک اس نے ہمیں دین کے احکام نہیں سکھائے یعنی حرام روزی کھلاتا تھا مگر ہمیں معلوم نہیں تھا لہذا اس شخص کو اس قدر پیٹا جائے گا کہ اس کی کھال تو کھال گوشت بھی ادھڑ جائے گا پھر فرشتے اس کی پہاڑ کے برابرنیکیاں لائیں گے تو اس کے گھر والے یعنی گھر کے افراد اپنی کمی پوری کرنے کے لئے اس کی ساری نیکیاں لے لیں گے وہ اپنے بال بچوں کی طرف رخ کرکے کہے گا افسوس اب میری گردن پر صرف ان گناہوں کا بوجھ رہ گیا ہے جو میں نے تم لوگوں کی خاطر کیا تھا۔ فرشتے اعلان کریں گے یہ وہ شخص ہے جس کی ساری نیکیاں اس کے بال بچے لے گئے اور یہ ان کی وجہ سے جہنم میں داخل ہورہا ہے۔الامان والحفیظ

کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی

قبر یں میں ورنہ سزا ہوگی کڑی

اللہ پاک گناہوں سے بچائے اور اپنی آل اولاد کی درست تربیت کرنے کی سعادت بخشے اور انہیں رزقِ حلال کھلانے کی سعادت دے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضویہ عفی عنہ کی جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے حافظ قاری ذوالفقار عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ:

ماشا اللہ الکریم شہزادے کی ولادت بہت بہت مبارک ہو ذوالفقار بیٹا اللہ رب العزت کے پیارے پیارے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک نام کی تعظیم اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لیے صاحبزادے کا نام رکھتا ہوں ”محمد“ اور پکارنے کے لیے صحابیِ رسول کی نسبت سے یسار، یسار کا مطلب ہے خوشحال میں آپ کو اپنی مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پیارے پیارے پھول جیسے بچے کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت اس بچے کو آپ کے لئے اور ساری امت کے لیے باعثِ برکت بنائے ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

یارب المصطفٰے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یسار عطاری کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ مولائے کریم! انہیں صحتوں، راحتوں، عافتیوں، ر یاضتوں، دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ اے اللہ پاک انہیں ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرمانبردار بنا سارے خاندان کے لیے کلیجے کی ٹھنڈک بنا یا اللہ پاک سارے خاندان میں ان کے ذریعے نیکی کی دعوت کی دھوم دھام ہوجائے۔ مولائے کریم! یہ پیا را پیار ا پھول جیسا بچہ بڑا ہو کر عالمِ دین مفتی اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم مخلص مبلغ بنے مولائے کریم ان کی امی کی کمزوری دور ہو انہیں صحت ملے راحت عافیت ہمت عطا ہوجائے۔ یا اللہ پاک! تیری رضا کے سائے میں نارمل لائف میں آکر دین و دنیا کا کا م کرنے والی بنے، ان کے ابو کو بھی حلال اور آسان روزی ملے، خوب برکتیں ملیں، صحت بھی دے، راحت بھی دے، دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی پھول ارشاد فرمایا کہ تمام سوگواروں کی خدمت میں عرض ہے کہ نمازوں کی پابندی کرتے ہیں گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہیں خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پر تھوڑ ی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی سجائیں داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ معاذ اللہ اب تک جس نے داڑھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی ہے اس پر واجب ہے فورا توبہ کریں اور پکا عہد کریں کہ نہ اب داڑھی کٹے اور نہ ایک مٹھی سے گھٹے۔

مردوں کے لیے زلفیں رکھنا سنت ہے اللہ کریم کے پیارے پیار ے آخری نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبار ک کان تک اور کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے۔ زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہو۔

یاد رہے کہ مرد کے لئے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ کندھوں کے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر کندھے سے اوپر کرلینا حرام اور گناہ ہے اس مسئلے کی مزید تفصیل کے لیے ”فتاویٰ رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600“کا مطالعہ فرمائیں۔

ہر جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں، رات گزاریں، وہیں سوئیں تہجد کی سعادت حاصل کریں رقت انگیز دعائیں تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔ سنتیں سیکھنے سکھانے کے لیے ہرماہ کم از کم تین دن مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار کرے گھر کی تمام اسلامی بہنیں بدھ کے روز دوپہر میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبۃ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالے میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع کروائیں ان شاء اللہ الکریم تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے چھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ ضرور پڑھا یا سنا کریں اس ہفتہ کا رسالہ ہے ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ اس کے صرف 17 صفحات ہیں ضرور پڑھیں چاہیں تو آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی بکنگ نہ کروائی تو کروالیں اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔ اِن شااللہ الکریم

مزید کم از کم ایک فرد کو 12 ماہ کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لیے تیار کیجئے اور ثواب کا حقداد بنیں۔ ہوسکے تو 2500 یا اس سے زائد کے رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم فرمادیجئے۔

زہے نصیب مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اللہ پاک کے دیئے ہوئے مال میں سے مسجد بنادیجئے یا مسجد کی تعمیر میں حصہ ہی لے لیجئے، مسجد بنانے کی بڑی فضیلت ہے فرمانِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم جس نے اپنے حلال مال سے وہ گھر بنایا جس پر اللہ پاک کی عبادت کی جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں موتی اور یعقوت کا گھر بنائے گا۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کی کاوشوں سے پولیس لائن حافظ آباد میں شہداگارڈن بنایا گیاجس کاافتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفرنےدعوتِ اسلامی کےذمہ داران کےہمراہ پاکستان کےشہداکےنام پرپودےلگاکرکیاگیا۔

پولیس آفیسرنےدعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کوسراہتےہوئے خراجِ تحسین پیش کی۔اس دوران دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ ذمہ داران سمیت دیگرپولس اہلکار اورشہداکےورثاءبھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)