اسلامی بہنوں کی مجلس ’’ شارٹ کورسز‘‘  کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن کی واہ کینٹ زون میں کورس تفسیر سورۃالرحمٰن ہواجس میں دودرجے لگائے گئے اور 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت ، ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی افادیت پر گفتگو کی اور شرکاء اسلامی بہنوں کو قرآن پاک کی سورۃالرحمٰن کی تفسیر بیان کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ’’ شارٹ کورسز‘‘  کے زیر اہتمام اسلام آباد ریجن، پنڈی اسلام آباد زون میں کورس ’’تفسیر سورۃالرحمٰن ‘‘ ہواجس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت ، ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی افادیت پر گفتگو کی اور شرکاء اسلامی بہنوں کو قرآن پاک کی سورۃالرحمٰن کی تفسیر بیان کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے مختلف  کابینات میں اجتماع ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امام حسین کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان اور مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کی  نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں چاہ بہار کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہجویری ریجن کی نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن  کے ملک کینیا کی اسلامی بہن کا عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے کیلئے مدنی پھولوں سے نوازا، نئے شہروں میں مدنی کاموں کو کرنے کے اہداف دئیے نیز نئی تقرری کرنے کے بارے میں بھی مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ نیروبی اور  ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ منعقد کیا گیاجس میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں ملک نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا، جس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے جُڑے رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو فقہی مسائل بھی سکھائے، امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہونے والے ہفتہ وار سلسلے مدنی مذاکرےکے مدنی پھولوں کی دہرائی بھی کروائی گئی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے مدنی پھول دئیے اور مزید شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مختلف زبانوں میں اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02ستمبر2020 ء کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ کی ڈویژن بلیک ٹاؤن  کے علاقے ماؤنٹ ڈریوڈ میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان فرمایا۔ اعلانات میں مکتبۃ المدینہ سے کتب حاصل کرنے ، شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں دعا کی سعادت حاصل ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02ستمبر2020 ء کراچی ساؤتھ،سینٹرل زون ، کابینہ گلشن اقبال، ڈویژن پی آئی بی ، علاقہ نشتر بستی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں صاحبزادیٔ عطار سلمھا الغفار، کابینہ ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی خیرخواہی کی گئی اور بارش کی وجہ سے پریشان دو اسلامی بہنوں کی دلجوئی کا سلسلہ ہوا اور ان کی مالی امداد بھی کی گئی نیز ان میں رسائل اور رقم بھی تقسیم کی گئی آخر میں مختلف نیتیں بھی کروائیں جن میں نیکی کی دعوت، رسائل تقسیم کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ  کیا جس میں کراچی کی زون نگران و ریجن مشاورت اسلامی بہنوں اور شب وروز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے بھی شرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے میں ترغیبی مدنی پھولوں پر توجہ دلاتے ہوئے درودپاک کی کثرت کرنے اور ان موسلادھار بارشوں کے ایام میں آقا کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجلاس میں شعبہ شب و روز ذمہ دار رکن مجلس بیرون ملک نے نکات بتائے، مجلس مالیات، ڈونیشن بکس اور مکتبةالمدینہ پر کلام ہوا اور ماتحت ذمہ داران کو فعال کرنے پر بھی توجہ دلاتے ہوئے تقرری کرنے کے اہداف بھی دیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کی  نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں سری لنکا کے ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہجویری ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے والیوں کی تعداد بڑھانے، انفرادی کوشش کے ذریعے شرکا کی تعداد بڑھانے ، مقامی زبان میں اجتماع کا آغاز کرنے ، مقامی زبان کی ذمہ دار بنانے، مدنی قاعدہ کورس کروانے ، جزیرہ کشم میں دعائے شفاء اجتماع کروانے اور انفرادی کوشش کے ذریعے شرکاء کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی۔