دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں لیّہ زون کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن چوک اعظم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبۃالمدینہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور چوک اعظم ڈویژن پہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر ہوا ۔لیہ زون مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت نے نئی اور پرانی عاملات مدنی انعامات کے درمیان مدنی انعامات اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی، مدنی انعامات کے نفاذ میں آ نے والے مسائل کے حل بیان کئے ،مدنی انعامات کا مدنی کام بڑھانے کے طریقے بھی بتائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک کے شہر کوپین ہینگن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع  ہوا جس میں رکن کابینہ اسپین نےاسلامی بہنوں کےدرمیان مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے مطابق اپنے شب و روز گزانے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کی الجھنوں کے حوالے سے سوالوں کے جواب بھی عنایت فرمائے۔


دعوت اسلامدعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اگست 2020 ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسیپن کے شہر طورطوسہ اور لوگورنیو میں دعا شفاء اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیماری کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے بیماریوں، پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا نیزاجتماع ِپاک میں مختلف روحانی علاج بھی بتائے گئے اور یاسلام کا ورد بھی کروایا گیا۔ی کے زیر اہتمام 16 اگست 2020 ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسیپن کے شہر طورطوسہ اور لوگورنیو میں دعا شفاء اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیماری کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے بیماریوں، پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا نیزاجتماع ِپاک میں مختلف روحانی علاج بھی بتائے گئے اور یاسلام کا ورد بھی کروایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 اگست 2020 ء کو فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن  کا فیصل آباد نگران زون اور فیصل آباد کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں سوسائٹی میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے اور مختلف طریقہ کار پر غور وفکر کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اگست 2020 کو شعبہ تعلیم کی میانوالی زون کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ہیلتھ ورکز سے بالمشافہ ملاقات کی اور  انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ان کو ماہنامہ فیضان مدینہ دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16اگست2020 ء کو  فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن رضا آباد میں ہونے والے دعائے شفاء اجتماع میں شرکت کی ۔

مبلّغۂ دعوتِ اسلامی نے بیماری پر صبر کے فضائل بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماری پر صبر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نیکیاں کمانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کی کابینہ ڈربن میں 13 اگست 2020ء   کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ان میں سے ایک نیو مسلم جو پہلی بار ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور نیت کی کہ ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف تین ڈویژن میں جمعہ21اگست 2020ء کو ون ڈے سیشن  ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی پر بیان ہوا ۔ سیشن میں مقامی شامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے  مدنی مشورہ کیا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت کویت کی ڈویژن اور قطر و بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار ر سالہ کی تعداد اور روز کے کام کی کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی نیز ان کے ملکوں میں ہر ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کی ابتدا کرنے پر ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے تحت 25 اگست2020ء  بروز منگل نگران مجلس رہائشی مدارس فلک شیر عطاری نے پنیالہ شریف میں مدرسہ جائزہ کیا اور ناظم اور مدرسین کی تربیت کرتے ہوئے آن لائن تعلیم کے نظام کو مضبوط کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنے کا ذ ہن دیا نیز مدارس کی اپڈیٹ نیو نظام بہتر بنانے کیلئے آئندہ کوششوں کو تیز کرنے اور خوب مدنی کام کرنے کے حوالے سے حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔(فلک شیر عطاری ) 


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں فیضان مدینہ خان پور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان ریجن خان پور زون سکیورٹی مجلس کے رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

دوسری جانب نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ریجن ذمہ دار سکیورٹی مجلس عبدالرزاق عطاری کے ہمراہ فیضان مدینہ خان پور کا وزٹ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور نگران ریجن رکن شوری حاجی اسلم عطاری سے ملاقات و مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد نواز عطاری)