عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کے دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ “ پڑھ یا سُن لےاُس کو بے حساب بخش کر جنت الفردوس میں حضرت صدیق اکبر کا پڑوس عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


 دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.Fویلفیئر کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو یوکے برمنگھم ریجن میں بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں F.G.R.F ویلفیئر یوکے برمنگھم ریجن کے پروجیکٹس میں اسپانسر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم سید فضیل رضا عطاری نے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت اور Updateپر تبادلہ خیال کیا اور مزید منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں18جنوری 2021ء کو حضرت علامہ مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب سکھر مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور مولانا سید سعید رضا گیلانی صاحب کی آمد ہوئی۔

حاجی ابو البنتین محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ کا دورہ کروایا۔ مفتی ابراہیم قادری صاحب نے دار الافتاء اہلسنت کا وزٹ کیا جہاں مفتیان کرام مفتی محمد فضیل عطاری، مفتی سجاد عطاری مدنی اور مفتی محمد حسان عطاری مدنی نے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں علامہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ سمیت تخصص فی الحدیث اور دارالتدریب و لائبریری کا وزٹ کروایا گیاجہاں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

مفتی ابراہیم صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے ساتھ ساتھ تخصص فی الحدیث سال دوئم میں جاری علمی و تحقیقی کام کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ : احمدرضا مغل عطاری، شعبہ تخصصات)


20جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری تخصصات کی کلاسز میں تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں تخصصات کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر سرفرید عطاری نے زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ جس زندگی میں مقصد نہ ہو اس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ اپنے آپ کو اس طرح نہ بنائیں کہ زندگی جو چاہے مجھے بنادے بلکہ اپنے آپ کو اس طرح بنائیں کہ جو میں چاہتا ہوں مجھے وہی بننا ہے بس۔

سرفرید نے مستقبل کی پلاننگ کی حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگے کوئی کام کرنا چاہتے ہیں مثلا گھر بنانا ہے اور کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے تو یاد رکھیں صرف جذبات سے کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اس کام کو مرتب کرنا ہوگا لہذا اپنے کام کو مرتب کریں۔ سرفرید کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں! مبہم اہداف مبہم نتیجہ پیدا کرتے ہیں جب آپ کا ہدف بالکل واضح ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ نتیجہ بھی واضح آئے گا، انسان کی فطرت ہے کہ وہ آرام پسند ہوتا ہے لہذا اگر ایسا ہے تو آپ اپنی زندگی کو ایک شیڈول دیں کہ مجھے ان ان وقتوں میں یہ یہ کام کرنے ہیں اِنْ شَآءَ اللہ ایک بہترین نتیجہ حاصل ہوگا۔(رپورٹ: دانیال رضا عطاری مدنی، تخصص فی الحدیث)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021 ء بروز پیر شریف ڈویژن جیکب آباد فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون محمد بلال عطاری اور ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری سمیت ڈویژن ذمہ دار قاری محمد معروف عطای نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں ذ مہ داران دعوت اسلامی نے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے فیضان قرآن عام کرنےپر کلام کیا جبکہ ریجن ذمہ دار مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان نصیر احمد عطاری نے موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو مدارس بڑھانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار نے بتایا کہ اس وقت جیکب آباد ڈویژن میں الحمد اللہ عزوجل 8 مدارسۃ المدینہ برائے بالغان لگ رہے ہیں ان شاء اللہ عزوجل جنوری 2021میں ہی 15 ہوجائیں گے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 20 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے ہونے والے کورسز اور دیگر دینی تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نےاپنی ٹیچنگ مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی اور 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 20جنوری 2021ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار شریف حاضری دی۔

اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2021 ء بروز  پیر شریف سکھر زون ڈویژن جیکب آباد فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران، مجلس رابطہ علی اصغر عطاری اور بشیر احمد عطاری سمیت حاجی محمد قاسم عطاری نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری اور ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ عبدالرحمان عطاری نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کر نے اور مجلس رابطہ کے تحت پوليس، بیوروکریٹ، سیاستدان، وغیرہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے سمیت مجلس رابطہ کے کام کو مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور  میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور انٹر نیشنل سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے متعلق بریف کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں ہر طرح سے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ نے انہیں اپنے متعلقہ لوگوں میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ پروفیشنلز افراد نے نگرانِ شوریٰ سے سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ عطیات بستہ کے تحت  نگرانِ مجلس پاکستان ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے جڑانوالہ زون شیخوپورہ میں قائم عطیات بستوں کا وزٹ کیا اور جہاں عطیات بستوں پر خدمات سر انجام دینے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالقیوم عطاری نے عطیات بستوں پر شدید سردی اور دھند میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کو ہمت و حوصلہ اور دین اسلام کے لئے قربانی کا درس دیتے ہوئے انکی اس کاوش کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعاؤں نوازا۔(رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مفتش عطیات بستہ)