18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی
مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاتا
ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شعبے کی ترقی کے لئے اپنی
اپنی رائے پیش کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)