10 رجب المرجب, 1446 ہجری
18
اکتوبر 2022ء بروز منگل شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران نے لاڑکانہ میں قائم یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار عقیل
عطاری نے طلبا سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ مزید انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مولانا منصور مدنی نے یونیورسٹی
سے ہر جمعرات کو طالب علموں کو وین میں لیکر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی
ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن بھی دیا جس
پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
(رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )