سنّتوں بھرا اجتماع
دعوتِ
اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت تلہ گنگ چکوال میں نئی کلاس کے آغاز کے سلسلے میں
سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبہ کرام اور ان کے سرپرستوں نے شرکت
کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے سنّتوں بھرابیان کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصّہ لینےکی
ترغیب دلائی ۔
اسی طرح دعوتِ
اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چکوال کے ساتھ
جامعۃالمدینہ کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی
۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےعلمِ دین کے فضیلت پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔
حادثے
ملک کے مختلف
علا قوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز با رش کا سلسلہ جا ری ہے ، اس دوران کراچی
کے مختلف مقاما ت پر کرنٹ لگنے سے اموات
کے افسوسناک واقعات بھی رونماء ہوئے ۔ذرا ئع کے مطابق بارش کے باعث کراچی کے مختلف
علاقوں گلستان جوہر بلاک 19 ، ڈی ایچ اے فیز 5، بوٹ بیسن، ناظم آباد پاپوش نگر،
خاموش کالونی ، محمودآباداور ملیر سٹی سمیت
لیاری میں کرنٹ لگنے سےدو بچّوں سمیت نوافراد انتقا ل کر گئے۔اللہ پاک انتقال کرنے وا لوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِِ جمیل
عطا فرمائے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا یہ سلسلہ 2 روز سے زائد جاری
رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے
بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یادرکھئے زندگی
قدرت کی طرف سے ایک انمول عطیہ ہے اور اسکی حفاظت کرنے کا ہمیں ہمارادین بھی تعلیم
دیتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ بارش کے
دوران جانی نقصان سے بچنے کے لئے احتیاط
کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں ۔
مدرسۃالمدینہ کا افتتاح
جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت
پنجاب کے شہر کھڑیانوالہ کےجامعۃ المدینہ
میں مدنی حلقہ ہوا جس میں طلبۂ کرام نے
شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی مدنی تربیت کی اور نیک بننے کے 92 طریقوں پر عمل کرنے
اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
تاجران کے درمیان چوک درس اور مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران
برائے گوشت کے تحت لطیف آباد حیدرآباد میں چوک
درس اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں گوشت فروخت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دی اور عیدِ
قرباں کے بعد دعوتِ اسلامی کے تحت ہو نے والے 12دن کےفرض علوم کورس میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شرکا نے اس کورس
میں شرکت کرنے کے لئے اپنے نا م بھی
لکھوائے ۔
شوبز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ
ڈاکٹرز کا مدنی حلقہ
ملک بھر میں بارش کی پیشنگوئی
خصوصی اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ
تاجر اسلامی بھائیو ں کامدنی قافلہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران
کے تحت مانسہرہ خیبر پختونخواہ اور
گلگت استور کی طرف عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں لاہور اور مصطفیٰ آباد رائیونڈ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی ۔تاجران نے جدول کے مطابق مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
وضو ، غسل اور نماز کاعملی طریقہ سکھایا،
مبلغ دعوتِ اسلامی نے تاجران کو 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانےکی ترغیب
بھی دلائی۔
پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی
نیند کی نعمت
اللہ پاک نے
جہاں انسان کو دن بھر کے معمو لا ت احسن انداز میں نمٹانے کے لئے دماغ جیسی عظیم
نعمت اور جسم کے مختلف اعضاء سے نوازا
ہے وہیں اس دماغ اور جسم کی
توانائی و طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے نیند جیسی نعمت سے بھی سر فراز کیا
اور مناسب نیند انسان کی صحت کے لئے
انتہائی اہم اور صحت مند زندگی کےلئے بہت ضروری ہے ۔میڈیا میں شائع ہو نے وا لی
رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیند کے دورانیہ پر کی جا نے وا لی حالیہ طِبّی تحقیق میں
یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جہاں کم نیند لینا بھی خطرناک ہی مانا جاتا ہے وہیں اس
کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سونے کو بھی عادت بنالینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں
بتایا گیا ہے کہ جو لو گ تقریبا آٹھ گھنٹے سے زائد نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں
فالج کا خطرہ اوسط دورانیے کے نیند لینے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ
ہوتا ہےاس کے برعکس جو لوگ رات بھر میں چھ گھنٹے سے کم سونے کو عادت بنا لیتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کے دورے کا
خطرہ تقریبا چار گنا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف
حصوں کی خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔تحقیقی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ رات کی
اچھی اور مناسب دورانیے کی نیند بہت اہمیت رکھتی ہے مگر بہت زیادہ دیر تک بستر پر
رہنا بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج کے خطرہ کو تقریبا چھیالیس فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔محققین نے مزید بتا یا کہ اس کی وجوہات ابھی واضح
نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں بہت زیادہ نیند
جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
Dawateislami