21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملک بھر میں بارش کی پیشنگوئی
5 years ago
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لئے
الرٹ جاری کردیا، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا امکان ہے جوکہ سندھ
پَر اثر انداز ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص،حیدرآباد،
بینظیرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔کراچی اور ٹھٹھہ میں
پیر کی شام یارات سے بدھ کی دوپہر یا شام تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں
ہوسکتی ہیں، آج سے بدھ کے درمیان سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ
موسمیات نے کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ(یعنی
شہری سیلاب ) کا خدشہ بھی ظاہر کردیا جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اور حفاظتی
انتظامات کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔