دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈزکابینہ میں مجلس مدنی دورہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار نے 3 ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ مدنی دورہ کے اہم نکات پر با ت کی۔شعبہ کو  مضبوط بنانے اور کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر کیگلی میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعدداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 ء مانچسٹر ریجن کے علاقے برنلی میں اسکائپ کے ذریعے مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کو قربانی کی کھالیں دینے کی ترغیب دلائی۔ فقہ کے شعبے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے؟‘‘ کے متعلق سکھایا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 14 جولائی 2020 کو یوکے کے شہر سلاؤ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر سلاؤ میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


 اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام13 جولائی 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ سطح کی مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار کا  اجلاس لیاجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات میں اضافے کا ہدف، مدنی حلقہ میں مدرسات اور طالبات کی شرکت کو یقینی بنانےاور طالبات کو اپنی قربانی دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی کو یوکے مانچسٹر کے علاقے بلیکبرن میں پہلی بار ذمہ داراسلامی بہنوں  کیلئے آن لائن مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کے متعلق بیان ہوا۔ متعدد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اپنی کارکردگی ذمہ داران کو دینے کی نیت کی۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 12جولائی کو یوکے مانچسٹر کے علاقے بلیکبرن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں ریجن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شان پر بیان فرمایا۔ 12 اسلامی بہنوں نے اس اجتماع میں شرکت کی اور دعوت اسلامی کو اپنی قربانی دینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں  ریجن نگران مدنی عطیات بکس نے ذمہ داران اسلامی بہنوں کا آن لائن اجلاس لیا۔ مدنی عطیات بکس ریجن نگران نے شعبہ مدنی عطیات بکس کو مزید مضبوط بنانے اور قربانی کی ترغیب کے حوالے سے اہم نکات پیش کیے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورے کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف شہروں (بلیک کنٹری، ایسٹ اور نارتھ برمنگھم) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 21 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام برمنگھم کے سینٹرل  علاقہ میں آن لائن طہارت کورس کا اہتمام کیا گیا جو 6 سے 12 جولائی تک ہوا۔ کورس میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 52 تھی۔

اسلامی بہنوں کے بہت اچھےتاثرات ملے کہ یہ کورس ان کے لیے بہت ہی فائدہ مند اور معلوماتی تھا۔ طہارت کےبہت سے مسائل سیکھے، بہت سی نئی باتیں معلوم ہوئیں، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ، برتن پاک کرنے کا طریقہ، نجاستوں کی معلومات ہوئی، وہ مسائل جو ہم نہیں جانتی تھی وہ سیکھنے کو ملے۔ اسلامی بہنوں نے اس موقع پر مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مزید نیو کورسز میں شرکت کی نیتیں کیں۔