
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریباً
927 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 4
مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس
ایونیو(Coney Island Avenue,
Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue) میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 92 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”اولیاء کرام کے پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال
اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔
امریکہ کے شہر
ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے تربیتی سیشن

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston) میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے
تربیتی سیشن ہوا جس میں جملہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تربیتی
سیشن میں مدنی دورہ کی نیتیں ،مدنی دورہ
کے آداب، طریقہ بتائے گئے جبکہ مدنی دورہ کے اختتام پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی
اور 41 منٹ نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں بھی کروائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ء کو امریکہ
کے شہرہیوسٹن( Houston) اوربالٹی مور( Baltimore) میں اسلامی بہنوں نے نگران شوریٰ مولانا حاجی
عمران عطاری مدظلہ
العالی کی خالہ جان کے ایصال ثواب
کے لئے ایصالِ
ثواب کا تحفہ پیش کیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
درود پاک:1 لاکھ 26 ہزار 676
کلمہ طیبہ:98 ہزار 600
عمرہ کا ثواب:1
قراٰن کریم :14
سورہ بقرہ:02
سورہ فاتحہ:2ہزار100
سورہ رحمن :58
سورہ ملک:75
سورہ محمد:2
سورہ یٰس:81
سورہ اخلاص:200
سورہ مزمل:82
ذکر اللہ:
2 ہزار
ختم قادریہ:3
استغفار:100
نوافل: 12 رکعتیں

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ءکو کینیڈا
(Canada)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کینیڈا نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شہرت کی خواہش سے بچنے
اور اخلاص اپنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے نیز ٹیلی تھون کے اہداف کا
جائزہ لیااور آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر یجن سے 2ہزار782 ، لندن ریجن سے 2ہزار209،
بریڈ فورڈ ریجن سے 8ہزار158، برمنگھم یجن سے 5ہزار 917، آئرلینڈ سے 103 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 320 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا19ہزار489اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 25 نومبر2020ء تا یکم دسمبر
2020ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری،ولزڈن گرین، ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ
ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب
،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury,
Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading,
Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں449اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”غوث اعظم رضى الله عنہ اور ان
كے خاندان کی سیرت“ کے موضوع
پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے ڈویژن اولڈہم (Oldham)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نفلی روزوں کےفضائل“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلائی نیزدعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 25نومبر2020ء تا یکم دسمبر
2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر،
بولٹن ، روچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن، ایکنگٹن
(Manchester, Bolton, Rochdale, Bury,
Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington )میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 820 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامى نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر
بریڈفورڈ میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ
محافل نعت كا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر بریڈفورڈ (Bradford) میں دو مقامات پر
بذریعہ اسکائپ محافلِ نعت كا انعقاد كيا گیا
جن میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے مختلف موضوعات پر سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ویسٹ یارکشائر
کابینہ اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں میں اجتماعات کا سلسلہ

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام25 نومبر سے یکم دسمبر2020ءتک یوکے ویسٹ یارکشائر
کابینہ اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقے اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ
، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیو کاسل، ڈونکاسٹر ، شیفیلڈ ، رودرہم، سیوییل ٹاؤن ، وائٹیکر
بیٹلے ، ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ ہڈرز فیلڈ ، ویک فیلڈ ، ویسٹن، (Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield,
Wakefield, Heckmondwike, Ravensthorpe, west town, Batley, Savile Town,Whitaker
Batley, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 900 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”غوث اعظم رضى الله عنہ اور ان
كے خاندان کی سیرت“ کے موضوع
پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کےلئے بھی دل کھول کر خرچ کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راچڈیل(Rochdale) یوکے میں ایک نئے مقام پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں اب تک 8 طالبات کا داخلہ ہو چکا ہے جبکہ مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معلمہ اسلامی بہن درست مخارج کیساتھ قراٰنِ پاک
پڑھنا سیکھارہی ہیں اور دیگر شرعی مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کر رہی ہیں۔
داخلے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے رابطہ کریں۔