دعوت اسلامی کے زاہتمام  02 تا 08 دسمبر 2020ء تک گزشتہ ہفتہ یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین، ٹوٹنگ،ہنزلو ،ایسٹ ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 466اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔