ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”دوزخ کے کتّے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار480 ، لندن ریجن سے 2ہزار74، بریڈ فورڈ ریجن سے 10ہزار659، برمنگھم ریجن سے 5ہزار623، آئرلینڈ سے 85 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 330 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا21ہزار251اسلامی بہنوں نے رسالہ ” دوزخ کے کتّے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  16 تا 22 ربیع ُالاٰخر تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

278اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

336اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

510اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1230 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

884 اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

523 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے ڈوسبری ( Dewsbury)کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو حبِّ جاه کی تباہ کاریوں سے بچتے ہوئے اللہ کی رِضا کے لئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر (South and West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے نکات سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے، دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذ ہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ءکو یوکے لوٹن لندن(Luton London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز ہدف بنا کر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی، مدنی مذاکرہ پابندی سے سننے اور دوسروں اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکےکی ریجن و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے دعائے حاجات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9دسمبر 2020ء کو یوکے کے ڈویژن نارتھ برمنگھم (North Birmingham)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات پیش کئے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے اور دوسرے دینی کاموں کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11دسمبر 2020ء کویوکے کے شہر والتھم سٹو(Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے برنیج( Burnage )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کہ بارے میں مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر 3اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامى بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام10 دسمبر 2020 ء کو یوکے کے شہر  نیوکاسل (Newcastle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائ ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان فرما ئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام10 دسمبر 2020 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ،اسکا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام9 دسمبر 2020ء کو اسکاٹ لینڈ( Scotland) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔