یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا ویسٹ لندن کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا ویسٹ لندن (West London)کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں17اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا
جس میں ہدف بناکر کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ دار کی طرف سے جو کام بھی ملے اس کو
احساس ذمہ داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4دسمبر 2020ءکو ایسٹ
لندن (East London)کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور جدول کے ساتھ کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھا نے اور اسلامی بہنوں کو دینی
ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے ایسٹ
لندن کے ڈویژن والتھم سٹو کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ایسٹ
لندن کے ڈویژن والتھم سٹو (Walthamstow)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 9 تا 15 ربیع ُالاٰخر تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
254اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
343اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
489اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار165 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
830 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
554 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ماہ نومبر
2020 میں یوکے لندن ریجن میں لگنے والے
مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام ماہ نومبر 2020 میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد: 28
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 211
بذریعہ اسکائپ 2 دن لگنے والے درجات:16
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96
اسكائپ پر پڑھانے والی مدرسات :12
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:82
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:51
اکثر دن محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:12
ماہ نومبر
2020ءمیں یوکے مانچسٹر ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام ماہ نومبر 2020ءمیں یوکے مانچسٹر ریجن
میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں لگنے والے درجات کی تعداد: 47
مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 331
مدرسات کی تعداد : 43
گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی
تعداد: 5
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد:
8
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 59
اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 13
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 148
ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 108
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 99
ماہ نومبر 2020ء میں 23 طالبات نے مدنی قاعدہ
مکمل کیا جبکہ 1 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ماہ نومبر
2020ء میں یوکے بریڈفورڈ ریجن میں لگنے
والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام ماہ نومبر 2020ء میں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں مدرستہ المدینہ بالغات کے درجات کی
تعداد: 38
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 295
مدرسات کی تعداد:37
گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد:8
ان میں پڑھنے والوں کی تعداد:27
بذریعہ اسکائپ لگنے والے درجات:11
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :51
اسكائپ پر پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :11
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اسلامی
بہنوں کی تعداد:181
ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:112
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:117
ماہ
نومبر2020ء میں 4اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو
(Glasgow)میں کورس بنام” جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی 22 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز
سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ ( Holland )میں
41 روزہ ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس جاری“ ہےجس میں اٹلی (Italy) اور ہالینڈ(
Holland) کی 9 طالبات نے اس کورس میں ایڈمیشن لیا۔
اس کورس کی خصوصیات: مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ
پڑھایا جائے گا، اذکار نماز پڑھائے اور یاد کروائے جائیں گے نیز فرض علوم اور
اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جائینگی۔
رکن مجلس بیرون
ملک فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام04 دسمبر2020ء
کو رکن مجلس بیرون ملک فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں یوکے کی معاون برائے فنانس اسلامی بہن اور ریجن
فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کے ٹیسٹ کے حوالے سے تربیت کی گئی اور رسید بکس کو درست انداز میں فِل کرنے کا
ذہن دیا گیا نیز فنانس کے ٹیسٹ کی اہمیت
بتائی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ لینے کے لئے ٹائم مقرر کیا گیا۔ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو نیچے سطح تک فنانس کے
ٹیسٹ کو رائج کرنے کے اہداف دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ نومبر2020ء
میں نارتھ امریکہ کے ملک کینیڈا کے ڈویژن مانٹریال(Montreal)، اوٹوا (Ottawa)،مسی ساگا(Mississauga)،برمپٹن(Brampton)، کلگری(Calgary)، سرے(Surrey)،تھورن کلف(Thorncliffe) میں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھر پور ترغیب دلائی
اور اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو پیش کئے۔2 اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات بھی
مدنی عطیات میں پیش کئے۔
کینیڈا کے شہر
سرے میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2020 ءبروز
جمعہ کینیڈا (Canada)کے شہر سرے (surrey) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کےلئے گھر درس شروع کرنے کا ذہن دیا۔