دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکےکی ریجن و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے دعائے حاجات اجتماع کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9دسمبر 2020ء کو یوکے کے ڈویژن نارتھ برمنگھم (North Birmingham)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات پیش کئے نیز نیکی کی دعوت عام کرنے اور دوسرے دینی کاموں کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11دسمبر 2020ء کویوکے کے شہر والتھم سٹو(Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے علاقے برنیج( Burnage )میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اس کے ساتھ ساتھ مستعمل پانی کے مسائل اور پانی کے اسراف سے بچنے کہ بارے میں مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر 3اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔


اسلامى بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام10 دسمبر 2020 ء کو یوکے کے شہر  نیوکاسل (Newcastle)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائ ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان فرما ئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام10 دسمبر 2020 ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ،اسکا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے تربیت فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے زیر اہتمام9 دسمبر 2020ء کو اسکاٹ لینڈ( Scotland) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس مشاورت کی رکن ذمہ دار اسلامی بہن نے سینٹرل افریقہ ریجن  کے ملک کینیا کی اسلامی بہن کا ہفتہ وار مدنی مشورہ فرمایاجس میں کارکردگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ مدنی کاموں کو بڑھانے کیلئے مدنی پھولوں سے نوازا، نئے شہروں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے جو اہداف دئیے گئے تھےان میں سے کچھ اہداف مکمل کیے جانے پر اسلامی بہن کی حوصلہ افزائی بھی کی اورنئی تقرریاں کرنے کے بارے میں بھی مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2020ء کو کینیڈا کابینہ ڈویژن مانٹریال کی تمام ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز خاص طور پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور بذریعہ فون 26منٹ نیکی کی دعوت کی تربیت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2020ء کوامریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، فوسٹر ایونیو(Coney Island Avenue, Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue, Foster Avenue)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 104 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعا ت میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس شروع کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” دوزخ کے کتے “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) سے تقریباً 899 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”دوزخ کے کتے“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of Responsible Islamic sisters was conducted in Demark (European Union Region) on 7th December 2020, via Skype. Kabina Nigran Islamic sisters analyzed the Kaarkardagi (performance) of subordinate Islamic sisters, did their Tarbiyyah, discussed points about ‘Dua-e-Hajaat Ijtima’ and explained important points for improving and increasing religious activities.