دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 دسمبر 2020ء کوعالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور  کی اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تنظیمی تربیت کے لئے مدنی پھول دئیے ،مزید فرمایا کہ ہر ذمہ دار خواہ کسی شعبے اور کسی سطح کی ہو ان کو اپنے شعبے کی مکمل معلومات کے لئے آن لائن کورسز کروائے جائیں گے، شعبہ تعلیم اور مجلس رابطہ کے کام کو بڑھانے کے لئے اہم امور پر مشاورت کی ۔ اس موقع پر دیگر اراکین نے دینی کاموں کی بڑھوتری میں درپیش مسائل پیش کئے جن کے حل کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام08 دسمبر2020ء کو مدنی ریجن رضوی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں  کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کے کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 7 دسمبر  2020 ءکو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ا سلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دعائے حاجات اجتماع کےمتعلق نکات سمجھائے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

32 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

63 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

133 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

233 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

100 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

143 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء کے پہلے ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” غوث پاک کا خاندان“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر2020ء کے پہلے ہفتے اسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) کےکئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کورنے یا(corella)، پارالیل(parallel)، ودی آمات (Virrei amat )،اودلاسالوت (Santacloma)اورآتیگس(Artigues )شامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریبًا 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت کی  ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے،مزید نیکی کے کاموں کو تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار528 اسلامی بہنوں نے رسالہاللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے تقریبا 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن کی نیک اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے”نیک اعمال کا مقصد کیا ہے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے علاقے میں نیک اعمال کا کام بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی کابینات ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں اٹلی( Italy) ، اسپین (Spain)، ڈنمارک( Denmark)،ناروے (Norway)، بیلجیم (Belgium)، آسٹریا( Austria)، جرمنی (Germany) اور ہالینڈ ( Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات پر کلام کیا نیز اپنا ماہانہ شیڈول اور کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of Division responsible Islamic sisters of two Divisions was conducted on Monday, December 7, 2020 in America and Canada. All Division Nigran Islamic sisters had the privilege of attending this important Mashwara. Nigran Islamic sister (North America Region) analyzed the Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and presented important points regarding Dua-e-Hajaat‘. Moreover, she also discussed some beneficial tips for eight Islamic activities.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters of two Divisions was conducted in East Midlands Birmingham Region. All Division Nigran slamic sisters had the privilege of attending this important Mashwara. Kabina Nigran Islamic sister analyzed the Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and presented important points regarding Dua-e-Hajaat‘. Moreover, she also discussed some beneficial tips for improving and increasing Islamic activities.