
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 دسمبر2020ء کو
عمان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ٹیلی تھون کے لئے کوششیں کرنے پر ذ مہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
عرب شریف کی
اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن
عرب شریف کی اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے
ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ان سے
کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت کے مدنی پھول پیش
کئے، ماہانہ کارکردگی کو مزید کیسے بہتر بنایا جا سکتا اور نیکی کے کاموں کو مزید
کیسے بڑھایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم
کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں اصلاح اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بار ےمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ
نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
کینیا کی نیروبی
اور ممباسا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیا کی
نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں
کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی نیززیادہ سے زیادہ نیکی کی
دعوت دینے،مدرسۃ المد ينہ با لغات کھو لنے،مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس
کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برمپٹن (Brampton) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیاجس
میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور رسالہ نیک
اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2020 ء بروز
اتوارکینیڈا کے شہرمانٹریال( Montreal) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں
شرکت کرنے،رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے نیز قفل مدینہ لگاتے ہوئے ر سالہ نیک اعمال پُر
کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرمسی ساگا (Mississauga) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”صفائی کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، مدنی کاموں میں حصہ لینے، سنتوں
بھرے اجتماع میں ہر ہفتے شرکت کرنےاور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر کیلگری (Calgary) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق کی برکتیں“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرتھورن کلف (Thorncliph) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا
ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6دسمبر 2020ء کو سویڈن ( Sweden) میں بذریعہ زوم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور رسالہ نیک
اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام5دسمبر 2020ء کو بیلجیم
(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ دو مقامات انٹورپ (Antwerp)اور برسلز (Brussel) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”اولیائے کرام کے
پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوے اسلامی بہنوں کو عبادت و ریاضت ، خوف
خدا کیا ہے اور خوف خدا کی اہمیت پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے کو پور
کرنے کے ساتھ ساتھ گھر درس اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
میڈرڈکے شہر کاسپےمیں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین( Spain) کے ڈویژن میڈرڈ(Madrid)کے شہر کاسپے(Caspe )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تقریباً 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ ،کفن کاٹنے اور پہنانے
کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔