19 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زاہتمام 02 تا 08 دسمبر 2020ء تک گزشتہ ہفتہ یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،
نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینٹرل برمنگھم، ساؤتھ برمنگھم، ٹیل فورڈ ،اسٹوک، سینڈول
اور برسٹل (Coventry, North
Birmingham, East Birmingham, South Birmingham, Central Birmingham, Stoke, Telford,
Sendwell and Bristol)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 626
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اولیائے کرام کے پاکیزہ
اوصاف“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے
شرکت کرنے کا ذہن دیا۔