دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 06   جون2021ء کو اسپین کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بارسلونا (Barcelona)، بادالونا (Badalona) اور ترتوسا( Tartosa) کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال کے شعبے پر مزید کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز یوم/ایام قفل مدینہ منانے کے ساتھ ساتھ رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیا،اگلے ماہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اصلاح اعمال شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا عزم کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون2021ء کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe)، تا راگونا (Taragona) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”ارشاداتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4 ہزار 361 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ارشاداتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہپڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

39 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

85 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

160 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

305اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

93 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

151 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔



 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 10 جون2021ء سے ڈنمارک میں 30 دن پر مشتمل”فیضانِ تجوید و نماز کورس “کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہو گا۔

اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعد) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جلد ازجلد رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی اصلاح اعمال ذمہ دار(ریجن سطح ) اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی اصلاح اعمال ریجن سطح نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے لحاظ سے دینی کام بڑھانے سے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ماہانہ اہداف کا فالواپ کیا، ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کی ترغیب دلائی نیز اصلاح اعمال اجتماع کو مختلف انداز سے کرنے کے طریقے بیان کئے۔


شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  5 جون 2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن، کابینہ نیروبی ، کینیامیں 12 دن کے مدنی قافلے نے نیروبی سے ممباسہ سفر کیا۔ نیروبی کابینہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عمران عطاری نے شرکاء کو دینی کاموں کا ذہن دیا ۔ مدنی دورہ اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ) 

شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن، شیکا آدابو لیکونی ،ممباسہ، کینیا میں نگران کوسٹ پرووائنس کابینہ علی راشد عطاری نے فیضان عشق رسول کا افتتاح کیا جس میں نگران ممباسہ کابینہ محمد افتخار عطاری، سنی انجمن کے صدر عبدالشکور صاحب ریجن سینٹرل افریقہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد زاہد عطاری مدنی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ )

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں موزمبیق اور ماریشس کی ملک اور کابینہ نگران  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور موزمبیق میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو مقامی زبان سیکھنے کاہدف دیا ۔


الحمدُللہ عزوجل! دعوت اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ان دینی کاموں کی مدنی خبریں اور اپڈیٹ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب و روز پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

مئی 2021 میں مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی651 مدنی خبریں اپلوڈ ہوئی جن میں امریکہ، کینیڈا،یورپین ممالک،ہند، نیپال، بنگلہ دیش،کوریا، چائنہ، ملاشیا،انڈونیشیا،ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،ایران اور اس کے علاوہ دیگرممالک شامل ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش فینی زون  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دو سطح کی12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 06   جون2021ء کوآسٹریلیا سڈنی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی لنک اور مدنی خبروں کی کارکردگی فارمز پر رہنمائی کی نیز Bridge community میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مشاورت کی اور دینی کاموں کو مزیدبڑھانے کے اہداف دئیے۔