برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم ہونے کے بعد 15 ماہ کے بعد 5جون 2021ء کو دعوت اسلامی کا مدنی قافلہ ڈربی یوکے سے لیسٹر یوکے پہنچا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

شرکائے قافلہ نے لیسٹر میں مدنی قافلے کے شیڈول پر عمل کرتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔


5 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کا مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈبرمنگھم یوکے ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ تین ماہ کے اہداف طے کئے۔


6جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکےکا P.Cادھم خان، پولیس سارجنٹ حنیف اللہ، کمیونٹی ورکشاپ شباب احمد، ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے دیگر ممبران نے دورہ کیا جہاں ذمہ دارا ن دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی خدمات، نوجوانوں سے ہونے والی جرائم کی روک تھام، نوجوانوں میں اصلاحات اور کردار سازی ورکشاپس، آفات سے نجات کی سرگرمیوں کے متعلق تعارف پیش کیا۔ مہمانوں نے کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا گیاجس پر انہوں دعوت اسلامی کے تمام اقدام کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔


31 مئی 2021ء سے دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ نے مقا می پولیس کے ہمراہ ”کاؤنٹی لائنز“ کے مسئلے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کیا ہوا ہے۔

اس مہم کے دوران دعوت اسلامی کے نمائندگان اور پولیس کی جانب سے سیکڑوں بچوں کو آگاہی دی گئی کہ کس طرح دوسرے علاقوں اور شہروں میں منشیات اسٹور/ ٹرانسپورٹ کرنے کےلئے چھوٹے بچوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ بچوں کو منشیات فروشوں کے ذریعہ جبری یا لالچ سے روکنے کے لئے نشانیاں بتائی گئیں۔ بچوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا کہ اگر ان کا سامنا ایسے بندے ہوتو وہ کس سے بات کرسکتے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا جس کے ذریعے عوام میں سنگین مسئلے پر شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔ 


شعبہ  بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن میں ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگینڈا، کینیا، تنزانیہ، نائجیریا، گھانا، بنین، سرالیون اور دیگر ممالک کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن نگران سینٹرل افریقہ حاجی محمد صدیق عطاری نے ہر ملک میں مدرستہ المدینہ بالغان بڑہانے، یوم تعطیل اعتکاف کرنے ، علاقائی دورہ اور مدنی قافلوں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔3 دن 12دن اور 1ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کا ہدف دیا۔ سوھائیلی اور ھاؤسہ زبان میں رسالوں کو ٹرانسلیٹ کروانے اور آڈیو ریکارڈنگ پر کلام کیا۔ ( محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ)

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtimawas conducted in Welkom (South Africa) via Skype. Local Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic Backbitingand gave the attendees [Islamic sisters] the mindset of save oneself from this disease. Moreover, she gave them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtimaand take part in the religious activities.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Sunnah-inspiring Ijtimawas conducted in Cape Town (South Africa) via Skype. Local Islamic sisters had the privilege of attending this great Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Bayan on the topic Fear of appearing before Allahand gave the attendees [Islamic sisters] the mindset of preparing for the Judgment Day. Moreover, she gave them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtimaand take part in the religious activities.


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن  کی ریجن نگران کا سرنیم اور یوراگوئے (Uruguay)کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ کی تعداد میں اضافہ کرنے کاہدف دیا نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! عنقریب سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں دو کورسز(جنت کا راستہ کورس، کفن دفن کورس) کروائے جائیں گے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے میں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی  کی ڈویژن پراتو(Prato) میں ماہانہ دینی حلقے کا آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلا می بہن نے ”دینی حلقے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوے دینی حلقے کے فوائد بیان کئے اور اس میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے تمام شعبوں کو مضبوط کرنے کی بھی بھرپور ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار739 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 163، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 794، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار 671، آئرلینڈ سے 91 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 470 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 19 ہزار 928 بار رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟“ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  26 مئی تایکم جون 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

279اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

420اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

439اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار 307 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

694 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

684 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن لوٹن کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔