دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  بریڈفورڈ ریجن ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورنیو کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کارکردگی وقت پر دینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام 08 جون2021ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (Newcastle, Stockton on Tees and Middlesbrough )میں نیکی کا سلسلہ ہوا جن میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر ریجن میں مئی 2021ء میں ان 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، بری، بولٹن، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Bury, Bolton, Warrington, Longsight, Oldham, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 156 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دین کےلئے قربانیاں دینے، نیکی کی دعوت دینے اور دین کےلئے وقت دینے کے فوائد کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


شعبہ بین الاقوامی امور دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن ،دارالسلام زون، تنزانیہ کابینہ،پنگانی ڈویژن میں محمد ندیم عطاری نے 12 دن کے مدنی قافلے میں 6 افریقن اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سفر کیا۔ علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام شروع کروائے۔(محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10 جون2021ء سے   یو کےلندن(London) ریجن میں 30 دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“کا آغاز ہوا جس میں 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام مئی 2021ء  میں یوکے لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، اسکاٹ لینڈاور آئرلینڈریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے71 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔

ان میں سے 38 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی،15 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 7اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 14 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورسز کیا/ کروایا، 30 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا اور 6 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے لندن ریجن کی کابینہ و ڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 406اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت “کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ،آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 06 جون  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو(Glasgow) اور ایڈنبرگ(Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت “کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ،آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ مئی2021میں یوکے لندن (London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:41

مدرسات کی تعداد: 34

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :244

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:21

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 117

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 19

گھر میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :4

گھر میں مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :6

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :93

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :97

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :91


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ مئی2021میں یوکے برمنگھم(Birmingham) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات کی تعداد: 130

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 961

مدرسات کی تعداد:99

گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 21

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

بذریعہ اسکائپ لگنے والے درجات کی تعداد:34

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 197

بذریعہ اسکائپ مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :27

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 430

ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:189

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 285

ماہ مئی میں 11 اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ مئی2021میں یوکے مانچسٹر (Manchester) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں لگنےوالے درجات کی تعداد: 54

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 362

مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدرسات کی تعداد: 54

گھر میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 5

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 7

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 15

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 200

ہفتہ واراپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 191

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 126

ماہ مئی 2021ء میں 4 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔