دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کی ترقی کے لئے وقتاً فوقتاًمدنی مشوروں کا  انعقاد ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں بذریعہ زوم لنک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ میں تدریس کی خواہشمند اسلامی بہنوں کو تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تصدیق کروانے کے پوائنٹس طے کئے گئے۔گراف کے ذریعے اگست2021ء تا ستمبر 2021ءکی کارکردگیوں کا فالواپ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کرم سے کئی شعبہ جات میں ترقی ہوئی ہے۔جامعۃالمدینہ گرلز اور روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اپنے شعبے میں درپیش مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کے احکامات بیان کئے نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لے کر خدمت خلق کرنے کی ترغیب دلائی۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں 4اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی بہن نے پہلے اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام”تربیتِ اولاد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی تربیت کے حوالےسے مدنی پھول دیئے نیز بچوں کو دینی تعلیم دینے کے بارے میں مختلف نکات سے آگاہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں محافل نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوِں بھرے بیانات کئے اور محافل نعت میں شریک اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیر اہل سنت کی جانب سے عطاکردہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے کے ساتھ ساتھ آٹھ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ناروے ،آسٹریا ، اٹلی ، اسپین ، ڈنمارک، ہالینڈ ، اسپین اور سویڈن کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے شعبہ اصلاح اعمال پر تقرری مکمل کرنے اور نومبر تک اس سلسلے میں لئے گئے اہداف مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر ماہ ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کو بڑھانے کے لئے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام بیلجیم( Belgium) کے شہروں ( Antwerp ، Brussels )میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم( Rotterdam )میں اصلاح اعمال اجتماع بسلسلہ ایصال ثواب اُمِّ عطار منعقد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ایصال ثواب کا سلسلہ بھی ہوا۔