دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ نگران و  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے پر مدنی پھول دئیے نیز محفل نعت اور سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے /سننےوالوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”حسن و جمالِ مصطفیٰ“پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ میں کم و بیش 2ہزار769 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”حسن و جمال مصطفٰی“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔  شارٹ کورسز کی ذمہ دار نے اسلامی بہن کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہن کو آئندہ آنے والے کورس ”احکامِ وراثت“کے نکات سمجھائے نیز کابینہ سطح پر اس کورس کو منعقد کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”آقاﷺ کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پر عمل کرنے کے جذبہ کے بارے میں بتایا نیز دین کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں دومقامات پر  اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” آقاﷺ کی سیرت زندگی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پرعمل کرنے کے جذبہ کے بارے میں بتایا ۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج  (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن ایکرنگٹن (Accrington)کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیماریوں پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک میں مریضوں اور پریشان حالوں کے لئے فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطاریہ و اورادِ عطاریہ بھی تقسیم کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر برامپٹن(Brampton ) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”برکت میں کمی“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلااسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری( Calgary) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آقا ﷺکی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہرتھورن کلف ( Thorncliffe) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے صلوٰۃ و سلام پڑھنے کی فضیلت اور آقاکریمﷺ کی امت سے محبت “ کے موضوعات پر بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے، آقا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے مختلف شہروں مونٹریال(Montreal)اور مسی ساگا(Mississauga )میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک ا سلامی بہنوں کو آقاﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔