دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام26 اکتوبر 2021ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے ڈویژن نارتھ برمنگھم میں ماہ ربیع النور کی مناسبت سے آقا کریم علیہ صلوٰۃ وسلام کی حیات طیبہ سے متعلق 5 دن پر مشتمل”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو حضورﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل، خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے، خوفِ خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فر مان پر عمل کر تے ہو ئے ہند دہلی ریجن، ساؤتھ کشمیر زون میں گزشتہ دنوں 5 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرئے اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں کم و بیش324 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرئے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم اور ایسٹ برمنگھم ( North Birmingham and East Birmingham )میں دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 66 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اصلاحی بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان شجرہ شریف کے اشعار کی تشریح کی گئی۔ آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  یوکے مانچسٹر ڈویژن میں انگلش میں چار دن پر مشتمل” سیرتِ مصطفیٰ ﷺکورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں آخری نبی ﷺ کی پیدائش سے پہلے سے لے کر آپ کی وفاتِ ظاہری کے بعد تک آپ ﷺ کی چند سیرتِ مبارکہ بیان کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ قصیدہ بردہ شریف کے مخصوص اشعار سکھائے گئے اور ان کے معنی بھی بیان کئے گئ نیز حضورِ پاک ﷺ کے کچھ نام اور ان کے معنی بھی بیان کئے گئے۔

اس موقع پر کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرنے کی نیتیں کیں، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں نے تجوید درست کرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ گرلز کی مانچسٹر ریجن ناظمہ کا مانچسٹر ریجن  کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اور اس کے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں ) کےزیر اہتمام ہند دہلی ریجن آگرا زون میں 28 مقامات پر علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی مقامی اسلامی بہنوں کو پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  یوکے مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا گریٹر مانچسٹر کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نرمی اپنانے کے بارے میں نکات پیش کئے ، دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوا اور لاک ڈاؤن کے بعد دینی کاموں میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2021ء کو ہند دہلی ریجن آگرا زون کے شہر  ریڈ فورٹ (Red fort)میں تین دن کا رہائشی دینی کام کورس کاانعقادہوا جس میں تقریباً 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی 8 دینی کام کرنےکے حوالے سے تربیت کی گی جس میں اسلامی بہنوں نے تمام شعبہ پر مضبوطی کے ساتھ دینی کام کرنے کی بھرپور نیت کا اظہارکیا۔


شعبہ  اصلاح اعمال ( اسلامى بہنیں) کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء کو آسٹریلیا ریجن کے میلبورن اور نیوزی لینڈ کابینہ میں بذريعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے’’ وقت کی قدر و قیمت مع وقت ضائع کرنے والے امور کی نشاندہی کےمتعلق‘‘ بیان کیا۔

اصلاح اعمال اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اس بات کا خاص ذہن ديا گیا کہ اپنے قیمتی لمحات کی قدر کیجیے، تقوٰی اور پرہیزگاری اپنائیں، اپنی زندگی کو فضولیات اور دنیوی عیش و عشرت میں نہ گنوائے۔ وقت اللّٰہ عزوجل کی نعمت ہے اسکی قدر کرتے ہوئے اسکو نیکیاں کرتے ہوئے گزارئے۔مزيد اجتماعِ پاک میں نعت شريف پڑھی گئی اور درود خوانى کا سلسلہ ہوا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کادینی کاموں کےسلسلے میں اسٹچفورڈ برمنگھم UKکادورہ رہاجس دوران مختلف ایکٹوٹیز کاسلسلہ رہا جن میں سےچند یہ ہیں:

29اکتوبر2021ءکورکنِ شوریٰ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم UKمیں جمعہ کی نمازسےقبل سنتوں بھرابیان کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی گزارنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔

دوسری جانب رکنِ شوریٰ نے فیضانِ دیارِ مدینہ سپارک ہل برمنگھم UK میں ایک اسلامی بھائی کے نکاح کی  تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نےنکاح کےآداب وسنتیں بتاتےہوئے اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی چینل برمنگھم UK اسٹوڈیو سے براہِ راست  پروگرام کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام31 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فش پونڈ روڈ 3AF، BS16 برسٹل یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 7 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ راچڈیل(Rochdale)میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کےلئےایک نشست کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کواحسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)