دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا شعبہ  شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اردو اور انگلش میں زیادہ سے زیادہ کورسز کروانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے اہداف طے کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا پیڑرمیرزبرگ کابینہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیزدینی کاموں کو مزید بڑھانے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نماز کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا جبکہ دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نماز کا طریقہ سکھایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مضبوط بنانے نیز زیادہ سے زیادہ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے زیر اہتمام 22 ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 022  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نماز کے احکام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نماز کی اہمیت بتائی نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گزشتہ دنوں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنے ما تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز انہیں ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ محافلِ نعت منعقد کرنے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں برمنگھم، لندن اور بریڈفورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  22 ستمبر 2021ء کو یورپین یونین ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز دینی کا موں کو مزید بڑھانے کا ہدف دیا۔