اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئےبستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمشورے رکھنے کا ذہن دیا اور مکتبۃ المدینہ کارکردگی کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کورنگی 3 میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیمِ رسائل پر کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت جو بستہ لگتا ہے اسکا طریقہ معلوم کیااور نئے بستے لگانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کوئٹہ زون کے علاقے اے ون سٹی میں مکتبۃالمدینہ کا افتتاح ہوا۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےمکتبۃالمدینہ قائم کرنے کیلئے کتب و رسائل منگوائے۔ ذیلی تا زون ذمہ دار اسلامی بہنو ں کی کوششیں اس میں شامل رہی ۔ نیز ڈویژن بی ایم سی کیلئے 3 ماہ نامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  کے تحت ملک بھر میں سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔ جنوری2021ءمیں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی حاضر ہے۔

سنتوں بھرے اجتماعات میں اسٹال کی تعداد :5060

مدرسۃالمدینہ بالغات میں اسٹال کی تعداد :2044

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں میں اسٹال کی تعداد :368

دارالسنہ میں اسٹال کی تعداد:3


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام  فیصل آباد ریجن میں جنوری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 209

سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 257

ہفتہ وار اجتماع میں بستے لگنے کی تعداد: 571

مدرسہ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 103

ماہانہ مدنی حلقہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 32

پرائیویٹ مکتبہ المدینہ سے آرڈر کروانے کی تعداد : 42

ہوم ڈلیوری سے آرڈر کروانے کی تعداد: 55


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ٹوبہ زون میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اجتماعات میں بستے لگانے اور آرڈرز کی کارکردگی بڑھانے کے اہداف دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ،فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلا می بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی کی نیز جہاں کارکردگی شیڈول میں کمی تھی وہاں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی ۔تقرری کے اہداف دئیے ۔کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا، تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقسیم رسائل پر کلام ہوا۔ ماہانہ کارکردگی اور شیڈول فل کرنے کاطریقہ سمجھایا گیا ۔ کمزوریوں کو دور کرنے اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے رکھنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے  مکتبۃ ا لمدینہ وتقسیمِ رسائل کا ملتان زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان زون و ملتان مکی وملتان مدنی و گلگشت کابینہ وڈویژن ذمہ داران اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان زون ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ داران کو کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول کے فارم پیش کئے اور انہیں پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔ مزید انفرادی کوشش کی اور وقت پر کارکردگی دینے کی نیت کروائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی زون ذمہ داران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیے گئے۔ اس حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر کلام ہوا۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اپ لیا گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسے بہتر بنانے کے لئے اہداف دئیے گئے۔ ڈویژن سطح پر تقرریاں کرنے پر زور دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل کے زیر اہتمام پچھلے دنوں متی تل میں ملتان مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی شعبے کے حوالے سے تربیت ہوئی اور رسائل خریدنے کا ذہن دیا گیا ۔ 11 اسلامی بہنوں کی سالانہ ماہانامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے لئے نام بھی لکھے گئے اور مزید شعبے کی ترقی کے لئے مدنی پھول دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جڑانوالہ زون کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں مکتبۃ المدینہ کی زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے اہداف دئیےگئے ۔ ہفتہ وار رسالہ تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں پہنچانے کا فالو اَپ لیا گیا۔ آرڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے اہداف دئیے گئے۔