شعبہ مکتبۃالمدینہ کےتحت لاہور ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد

Tue, 6 Apr , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں  لاہور ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا فالو اپ کیا ، کارکردگی لینے اور بنانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے نیز دینی کاموں کو بڑھانے ، بستہ لگانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ میں شعبہ بالغات اور شعبہ رابطہ کے تحت مختلف مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات اور اسکول ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کے لیے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اسٹال لگائے گئے جن میں تقریباً 173 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اور 23 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے رنگین شمارے کی بکنگ کروائی اور 10 اسلامی بہنوں نے سادہ شمارے کی بکنگ کروائی، نیز 17 اسلامی بہنوں نے بکنگ کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کراچی ریجن اور پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کےسابقہ کام کاجائزہ لیا اور شعبے میں بہتری کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے مہاجر کیمپ قائم مدرسۃالمدینہ بالغات میں ماہنامہ فیضان مدینہ کا اسٹال لگایا گیا جس میں آنے والی اسلامی بہنوں میں سے 4 اسلامی بہنوں نے رنگین ماہنامہ کی اور ایک اسلامی بہن نے سادہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں ملتان مکی کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں ملتان مکی کابینہ کی 90 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ملتان ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقہ کے فضائل اور جنت کی قیمت کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

رکن زون مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوماہنامہ فیضانِ مدینہ وتقسیم رسائل کی مکتبۃ المدینہ پر الگ سے ترکیب کرنے کی ترغیب دلائی عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہونے والی بکنگ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو بڑھانے کےحوالے سے نکات دیئے نیز ماتحت اسلامی بہنوں کے مشورے لینے اوران کی کارکردگی بہتر بنانےکاذہن دیا اوررمضان عطیات کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ کا کام مزید بڑھانے کی نیت پیش کی۔


ملک  بھر میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔ فروری2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگنےوالےاسٹال کی تعداد :5177

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگنےوالے اسٹال کی تعداد :2154

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں میں لگنےوالےاسٹال کی تعداد :380

دارالسنہ میں لگنےوالےاسٹال کی تعداد:6

تقسیم کتب کی تعداد: 2858

تقسیم رسائل کی تعداد: 234795


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 221

سابقہ ماہ ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 230

ہفتہ وار اجتماع میں لگنے بستوں کی تعداد: 580

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 103

ماہانہ مدنی حلقہ میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 32

پرائیویٹ مکتبۃ المدینہ سے آرڈر کروانے کی تعداد : 65

ہوم ڈلیوری سے آرڈر کروانے کی تعداد: 38


شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقاد

Sat, 27 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں لیہ زون فتح پور اور بھکر کابینہ کی ذیلی تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مکتبۃ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ملکر اسلامی بہنوں کواجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے اور مکتبۃ المدینہ کا آرڈر کروانے کا طریقہ کاربتایا نیز ہفتہ وار رسالہ مکتبۃ المدینہ سے منگوانے اور تقسیم کرنے کا ذہن دیاجبکہ زون سطح پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کا تقرر کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں مکتبۃ المدینہ کی کابینہ سطح اور مدرستہ المدینہ بالغات کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اورکابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مکتبۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کی کابینہ مشاورتوں نے اپنے شعبوں سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور شعبے کی بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اسکے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاہداف بھی دیئے۔ آخر میں مکتبہ المدینہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن کی ترغیب پر 3 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کیں اور تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ لنک مدنی مشورےکا انعقادہوا عالمی شعبہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امور، پاکستان نگران اسلامی بہن ،پاک سطح پر مکتبۃ المدینہ ذمہ دار کے ساتھ کال سینٹر کے نظام پر بذریعہ لنک مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کا نظام کراچی میں شروع ہوچکا ہے ، بیرونِ ملک میں اس کا کام کس طرح شروع کیا جائے اس کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلی مشورہ ہوا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ مکتبۃالمدینہ و تقسیم رسائل کے تحت گزشتہ دنوں مظفر گڑھ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔شعبہ ذمہ دار ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے زون مظفرگڑھ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون وکابینہ ،ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبہ کی تقرروری اور بستوں کی تعداد بڑھانےکے حوالے سےذمہ داراسلامی بہنوں کو نکات دیتے ہوئے آئندہ کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا ظہارکیا ۔