اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ
کراچی کے علاقے P.I.B
کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جولائی 2024ء
کو اسپیشل (گونگی، بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے
مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک و
بیرونِ ملک کی تمام اراکین اسلامی بہنیں، کراچی سٹی کی ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن
نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
عالمی سطح پر شعبہ اسپیشل اسلامی بہن کی نگران
نے اسپیشل (گونگی،
بہری اور نابینا)اسلامی بہنوں میں
دینی کام کرنے کا انداز کیا ہو ؟ اس حوالے سے کلام کیا اور اس کے مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے شعبے کے کام کی اہمیت کو بتایا۔اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے
بھی وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
سندھ، پنجاب ، کراچی سٹی ، بلوچستان، کشمیر اور اسلام آباد سٹی کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز (اسلامی بہنیں)کے تحت 12 مارچ 2022 ءکو صوبہ سندھ، پنجاب، کراچی سٹی، بلوچستان، کشمیر اور اسلام آباد سٹی کے بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد کیا گیاجن میں ڈویژنز سطح شعبہ اسپیشل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح شعبہ کفن دفن و شعبہ اسپیشل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تربیت پر مشتمل کئی اہم مدنی پھول
دیئے، ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا
۔ اس کے علاوہ ماہ میں کارکردگی کا فالو
اپ کرنے ، تقرری مکمل کرنے اور مدنی مشورے منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔ اختتام پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں
بھی پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیرِ اہتمام
ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ بھی 5 جنوری2022 ء بروز بدھ کراچی زون ساؤتھ اورنگی
کابینہ میں اسپیشل پرسنز کا حلقہ لگایا جس
میں اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”باپ
کی عظمت“ پر اشاروں کے ذریعے بیان کیا نیز ذکر اور رقت انگیز دعا کروائی اجتماع میں 4 اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں
نے شرکت کی نیز ہر ہفتہ اجتماع میں آنے کی نیت بھی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیرِ
اہتمام اورنگی ٹاؤن کابینہ دسمبر 2021 ء کی کارکردگی مندرجہ ذیل ہیں :
شعبے کے تحت کام کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد :25
اس ماہ شعبے سے منسلک ہونے والی اسپیشل اسلامی بہنوں کی تعداد: 4
اسپیشل اسلامی بہنوں کی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تعدادا:11
اسپیشل اسلامی بہنوں کی نیک
اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی تعداد: 8
اسپیشل اسلامی بہنوں میں سائن لینگویج میں وضو کا طریقہ رسالہ بھی تقسیم کئے گئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 9 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں بذریعہ کال مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے 12 ماہ کی تقابلی کارکردگی
پر کلام کیا۔بعدازاں اسپیشل پرسن اسلامی
بہنوں کے لئے دوہرائی اجتماع رکھنےکا ہدف
دیا نیز علاقائی دورہ کرنے اور مبلغات تیار کرکے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ کارکردگی شیڈول پر سو فیصد عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 4
دسمبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی
ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
شیڈول پر عمل کرنے کے طریقے بتائے ۔
ہفتہ
وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ میں زیادہ سے زیادہ رسائل تقسیم کرنے
کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ان مدنی پھولوں کے حوالے سے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز (اسلامی بہنیں)کے
تحت 27 نومبر 2021ء کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا ۔اس مدنی مشورے میں ریجن سطح شعبہ اسپیشل پر سنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے
شعبے کے دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی
پھول دیئے۔ اس کے بعد ماہانہ کارکردگی اور
کارکردگی شیڈول پر بھی کلام ہوا اور اس ماہ میں جن اسلامی بہنوں نے دارالسنہ
سےرہائشی اسپیشل پرسنز کورس کیا ہے ان
کو اسپیشل پرسنز اسلامی بہنو ں سے دینی ماحول سے مضبوط رکھنے کے لئے نکات بتائے نیز تقرریاں مکمل کرنے پر بھی اہداف دئیے ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ (اسلامی
بہنیں )
کی اکتوبر 2021ء میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے 5 اسپیشل
اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے اُنھیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کیا نیز
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی۔ اس موقع
پر اسپیشل پرسنز کو اشاروں میں اصلاحی
بیان اور سنتیں آداب سکھائے گئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر
اہتمام 12 اکتوبر 2021 ءبروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کاسلسلہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں تک نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے علاقائی
دورہ کیا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی
بہنوں کے گھر جاکر انہیں نیکی دعوت دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کرنےکاذہن دیا جس پر
اسپیشل اسلامی بہنوں نے اجتماع پاک میں
شرکت کی نیت کااظہارکیا۔
شعبہ اسپیشل
پرسنز کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ
کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں اصلاحی بیانات اور سنتیں وآداب سکھانےکاسلسلہ کیاجاتاہےاس سلسلےمیں ستمبر
2021 ءکی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
پہلےسے
منسلک اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد: 28
اس ماہ میں نئی منسلک ہونےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 3
ان اسپیشل
پرسنز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی اور ان سے ملاقات کر کے ان
کورسائل بھی تقسیم پیش کئے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت اسپیشل پرسنز ذمہ داراسلامی
بہن نےدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ 4 اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور
اُنھیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔
اُنھیں بتایا کہ الحمدللہ
اسپیشل
پرسنز کے لئے اس سنتوں بھرے اجتماع میں اشاروں کے ذریعے بیان کاسلسلہ ہوتاہےجس پر
اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں نے بخوشی نیکی
کی دعوت قبول کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔
٭دوسری
جانب شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت مہاجر کیمپ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کا اجتماع بھی منعقد کیا گیا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے اشاروں میں نعت رسول ﷺ ، درس، بیان ، سنتیں آداب اور ذکر و دعا کا
سلسلہ کیا۔
دعوتِ اسلامی
کےشعبہ اسپیشل پرسنز گرلز کےتحت کراچی کی ریجن اور زون سطح کی اسپیشل پرسنز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا
گیاجس میں عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن
نے اسپیشل پرسنز ( Deaf and dumb) میں نیکی کی
دعوت عا م کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں
کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنے اور
اسپیشل پرسنز خواتین سےرابطہ
کرکےانہیں شعبےکےدینی کاموں سےآگاہی
دینےکاہدف دیا۔اس کےعلاوہ انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کی
ترغیب دلائی ۔