دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 21مقامات پر اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں میں اجتماعات منعقد ہوئے ان میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں دہرائی اجتماع کے حوالے سے تربیتی سیشن ہواجس میں اسپیشل پرسنز کورس کی تقریباً 4 مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی ذمہ دارہ اسلامی بہن نے نعت شریف۔منقبتوں اور دیگر کاموں کے اشاروں کی دہرائی کروائی نیز مزید بہتر انداز اختیار کرنےکےحوالے سے مدنی پھول بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  6 جون 2021 کوپاکستان سطح پر شعبہ اسپیشل پرسنز کی ذمہ دا راسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح،کراچی ، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد کی ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے شعبہ اسپیشل پرسنز کےحوالےسے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات سےآگاہ کیااور تمام سطحوں پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے نیز جو اسپیشل اسلامی بہنیں اب تک رابطے میں ہیں ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں سو فیصدشرکت کروانے کا ذہن دیا جبکہ ممکنہ صورت میں اسپیشل پرسنز کے اداروں میں ہفتہ وار یا ماہانہ اشاروں کی زبان میں درس شروع کرنے کے اہداف دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اسپیشل پرسنزکے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں دہرائی کے حوالے سےتربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز کورس کی5 مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نعت شریف ،منقبتوں، درس وبیان ،ذکر و دعا اورسلام کے اشاروں کی دہرائی کروائی نیز مزید بہتر انداز اختیار کرنے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد 

Wed, 23 Jun , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا   جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد بڑھانے اور کورسز منعقد کروانے کے اہداف بھی دیئےجبکہ تقرریاں مکمل کرنے ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن معمار کراچی میں  مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اسپیشل پرسنز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی و مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے اور کورسز کے اہداف بھی دیئے جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داریاں لینے اور شعبے کو مضبوط کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں اسپیشل اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دینی اصول بتائے اور مبلغات دعوتِ اسلامی نے اس شعبے کو مضبوط کرنے اور مزید مبلغات تیار کرنے کی نیتیں پیش کیں آخر میں مبلغات کی خیر خواہی بھی ہوئی ۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس اسپیشل اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر محفل نعت ہوئی جس میں زون مشاورت نے بیان کیا اور اسپیشل اسلامی بہنوں کے لئے مبلغہ اسلامی بہن نے اشارے کے ذریعے محفل نعت میں شریک اسپیشل اسلامی بہنوں کو سمجھایا۔ کم و بیش 140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں 20 اسپیشل اسلامی بہنیں بھی شریک تھیں۔

بیان میں پیارے آقاﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے و نماز پابندی سے پڑھنے و اپنے بچوں کو دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ میں پڑھانے اور 15 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء نے اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی  مجلس اسپیشل اسلامی بہن کے زیر ِ اہتمام23 مارچ 2020ء سے پاکستان کے دو شہروں(کراچی اور فیصل آباد) میں ”اسپیشل اسلامی بہن کورس“ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس کورس میں فقہ، تجوید،اشارے،سنتیں اور آداب سکھانا اور اسپیشل اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔اس کورس میں بالخصوص متعلقہ شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنیں شرکت کر سکتی ہیں۔ کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی علاقہ نگران اسلامی بہن سے یا دئیے گئے ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔