رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی کا دینی
کاموں کےسلسلے میں کوٹ مٹھن شریف کا شیڈول

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری
مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مٹھن شریف کا دورہ فرمایا
جہاں انہوں نے ذمہ داران کے ہمراہ عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے خواجہ معین الدین کوریجہ کے صاحبزادے خواجہ علی معین کوریجہ
سے ملاقات کی اور کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں کتاب تحفے میں پیش کی
نیز خواجہ غلام فرید لائبریری کاوزٹ بھی کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جامعہ فریدیہ صادقیہ
میں سیّد صادق رسول شاہ بخاری، ان کے صاحبزدگان سیّد عاشق رسول شاہ بخاری اور سیّد
اسماعیل شاہ بخاری (چیئرمین صادق فاؤنڈیشن) سے ملاقات کی اور انہیں کنز المدارس بورڈ کا
تعارف پیش کرتے ہوئے کنزالمدارس کا تعارف، نصاب، تعلیم اور نظامِ امتحانات پر مشتمل
کتاب’’ کنز المدارس بورڈپاکستان‘‘ سمیت مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے دیگردرسی
کُتُب تحفے میں دیں۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ایک مقام پر عاشقانِ رسول
کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا گیا۔مزید ایک نجی اسکول کے پرنسپل سے اُن کے آفس میں جاکر عیادت کا بھی سلسلہ
رہا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کوٹ مٹھن شریف میں نئے بننے والے جامعۃ المدینہ گرلز
کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عربی لیکچرار کے لئے تحریری ٹیسٹ دینے والے مدنی
اسلامی بھائیوں کےلئے ورکشاپ

پچھلے دنوں کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہAlumni and job placment کے تحت پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار عربی کی پوسٹ کے لئے اپلائی کرنے والے مدنی اسلامی بھائیوں کو تحریری ٹیسٹ کی تیاری
کروانے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ورکشاپ میں مولانا احمد سعید مدنی (ملتان) اور حافظ ساجد سلیم
مدنی(فیصل آباد ) نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے انہیں ٹیسٹ کی تیاری کا طریقہ کار بتایا
اور مختلف اہم نکات بتائے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں کنزالمدارس بورڈ پاکستان کےتعلیمی اور امتحانی بورڈ زکے سلسلے میں ایک میٹنگ
ہوئی جس میں تعلیمی بورڈ کے نگران مولانا گل رضا عطاری مدنی، اراکینِ میں مولانا احمد سعید عطاری مدنی، مولانا مزمل عطاری
مدنی، مولانا طیب عطاری مدنی، مولاناجواد عطاری مدنی جبکہ امتحانی بورڈ کے نگران و
کنٹرولرامتحانات مولانا اسماعیل عطاری مدنی، اراکین میں غلام الیاس عطاری مدنی،
قاری لیاقت عطاری مدنی، مولانا شکیل عطاری مدنی اور کنزالمدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر
پروفیسر جاوید اسلم باجوہ نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و صدر
کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی نے سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے اہداف کا
جائزہ لیتے ہوئے كليۃ الشریعہ( چار سالہ ڈگری پروگرام) پر بریفنگ د ی اور اراکین ِ
بورڈ سے تجاویز لیں۔
اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہ Alumni and job placmenet کا تفصیلی تعارف، قیام کا مقصد اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے
اہم امور پر گفتگو بھی کی گئی۔(رپورٹ:ساجد
سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)