کنز
المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے زیر
اہتمام 8نومبر 2022ء کو تحقیقی مقالہ جات (Research
paper) کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان
مدینہ گوجرانوالہ میں تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
R&Dڈیپارٹمنٹ
کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری
مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔
تربیتی
نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر
طلبہ کی رہنمائی کی گئی:
٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق
کے اقسام ٭طریقہ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ کار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست
طریقہ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات
اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس
کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سوفٹ ویئر کے حوالے سے طلبہ کی
رہنمائی کی گئی۔