کنزالمدارس بورڈ پاکستان (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ اینڈ کیرئیرکونسلنگ کے تحت مرکز ی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم مدنی نے طلبہ کرام کو شعبے کا تعارف کروایا اور ان کی طرف سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے نیز کیرئیرکونسلنگ ذمہ دار ڈاکٹر مولانا احمد سعید مدنی نے طلبہ کرام کی ایجوکیشنل کیرئیرکونسلنگ کے حوالے سے تربیت کی۔

بعدازاں جاب پلیسمنٹ ذمہ داران نے صوبائی ذمہ دار سندھ برائے اوقاف و جاب پلیسمنٹ محمد فیضان عطاری کے ہمراہ رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ذمہ داران نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اس پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: مولانا ذیشان مدنی ناظم دورۃالحدیث جامعۃالمدینہ حیدرآباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)