اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکستان بھر کے مدارس المدینہ بالغات کی کارکردگی وصول کی گئی جسکے مطابق ماہ دسمبر میں 96 نیو مدارس کا اضافہ ہوا۔ اور 3375 اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت  کا کابینہ کھارادر کے علاقے کھارادر کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دین کے کاموں کی اہمیت بیان کی۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے دینی کاموں کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سکھرزون کی خیرپور کابینہ میں ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں  کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں علاقائی دورہ کے نئے نکات اور کارکردگی فارم پر کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،مدنی قافلہ، محفل نعت کےشعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کی حیدرآباد زون میں کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ  ہواجس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صبر کی اہمیت بیان کی۔ زون نگران نے شیڈول کارکردگی کا ذہن دیا اور نکات برائے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سکھر زون کی کابینہ خیرپور میں حیدرآباد  ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ ڈویژن و علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نیک اعمال کی عاملات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دکھانے کا بھی ذہن دیا گیا ۔اصلاحِ اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور اس کے ذریعے ہر ماہ فی ڈویژن میں 12نیک اعمال کی عاملات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔۔ ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد زون  میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں زون ذمہ دار، کابینہ اور کابینہ مشاورت، ڈویژن اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی کام سمجھائے ۔ کابینہ اور کابینہ مشاورتوں نے اپنے اپنے شعبہ کے حوالے سے کلام کیاجس میں ماہانہ کارکردگی اور شیڈول چیک کیا گیا اور ہدف دئیے گئے۔ کابینہ اور کابینہ مشاورتوں نے اچھی کارکردگی پر اپنے شعبےکو تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون میں کابینہ خیر پور میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے صبر و شکر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ پریشانیوں ، بیماریوں اور آفتوں سے محفوظ رہنے کے لیےخصوصی دعا کروائی۔

علاقائی دورہ ریجن شارٹ کورسز اور ریجن نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ریجن مشاورت سے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے آخر میں نکات پیش کئے۔


اس پُرفِتن دور میں ر سالہ  نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز میں کئے گئے اعمال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں؟۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، تقوی و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!

اسی سلسلے میں اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہونے والے اصلاحِ اعمال اجتماعات کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

کراچی ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں93 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار693 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 14ہزار544 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

حیدرآباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں43مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار818 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

ملتان ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں27مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 722اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار210 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

فیصل آباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں38مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 669اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار638 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

لاہور ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں33مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار70اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار845 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

اسلام آباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں7مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش136اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 2ہزار697 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔ 


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں دینی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ14ہزار283

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار54

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار264

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67ہزار75

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 54ہزار964

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 81ہزار138

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67ہزار27

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار72

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار447

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار129

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت دسمبر 2020ء میں لاہور ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں :

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار 17

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:9 ہزار 602

روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 66

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:313

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار 333

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار 473

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37 ہزار 797

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 894

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:89

ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 49

وصول ہونے والی نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:5 ہزار 669


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دسمبر  2020ء میں عالمی سطح پر ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ (دسمبر2020ء) انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار455

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27ہزار694

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 1ہزار38

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار44

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 3ہزار242

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74ہزار516

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26ہزار174

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 10ہزار841

تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ: 512

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں تعداد شرکاء: 8ہزار127

وصول ہونے والےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 23ہزار800


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون بہاولپور،کابینہ بہاولپور ڈویژن اسلامی کالونی  اور مہاجر کالونی میں زون نگران اسلامی بہن نے کفن دفن اجتماع منعقد کیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔