دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سافٹ ویئر میں کارکردگی کے اندراج پر تربیت فرمائی نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ذہن سازی کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا۔

رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔

خصوصیت کے ساتھ شعبہ اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس اور مکتبہ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کام کو مزید بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔