ریجن
ملتان،زون و کابینہ بہاولپور ، ڈویژن
اسلامی کالونی کے علاقے مہاجر کالونی میں کفن دفن اجتماع
اسلامی
بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،زون بہاولپور،کابینہ
بہاولپور ، ڈویژن اسلامی کالونی کے علاقے مہاجر کالونی گلی نمبر 08 میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقائی ذمہ
دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور انکے ترغیب دلانے پر 04 اسلامی
بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور اپنے گھروں میں تجہیز و تکفین
تربیت رکھوانے کی نیت فرمائی اور اسکے ساتھ ساتھ 03 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی
بھی نیت فرمائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور
جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ، ڈویژن
ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن
میں اسلامی بہن کے گھر میں قرآن خوانی ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہن
نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے تلاوتِ قرآن کی برکات اور فیوضات سے آگاہ کیا۔
لاہور جنوبی
زون ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ، ڈویژن ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں محلے کی نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل
تحفے میں پیش کئے گئے۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے
کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط
بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔
جنوبی
لاہور زون نگران اسلامی بہن کا جوہر
ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
لاہور زون میں نگران کابینہ اسلامی
بہن نے جوہر ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے غفلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع اور
علاقائی دورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن
کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے
سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور
تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
کتاب تجہیز
و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی ریجن
، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں جامعات المدینہ للبنات (اسلامی بہنوں کےلئے)کا
آغاز
اسلامی
بہنوں کے شعبے جامعات المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن ، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں ممبئی بیکری کے پیچھے عمربن خطاب مسجدمیں جامعات المدینہ للبنات
(اسلامی بہنوں کےلئے)کا یکم فروری 2021 میں آغاز ہوگا جس میں اسلامی بہنوں کے لئے
فیضان علم کورس کا آغازہوگا جس میں اسلامی
بہنوں کو فرض علوم سکھایا جائے گا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے جامعات المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعات المدینہ
للبنات کی پاک مشاورت ذمہ دار نے اراکین
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو تربیت کے مدنی پھول دیئے اور ذمہ داران
کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی ، صدیق آباد میں دہرائی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان
سطح کی شعبہ ذمہ دار نے دہرائی کروائی جس
میں تمام بستوں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
بہترین
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی، ٹیلی تھون کی کارکردگی لی گئی، مدنی بہار ٹیسٹ
کاذہن دیا گیا ،تجوید کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا اور
تبرکات تقسیم کئے گئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبے روحانی علاج کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدیق آباد میں دہرائی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں روحانی علاج کے چار
بستوں کی ذمہ دارسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
روحانی
علاج پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی مزید مدنی
بہار اور تجوید کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران میں تبرکات تقسیم کئے ۔
اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ کی اہمیت و فضیلت
پر بیان کیا اور نیک اعمال کی الجھنیں سمجھائیں۔ نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے
ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع کے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ڈویژن کوسٹ گارڈ میں
اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں شعبہ اصلاح
اعمال کی کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیک اعمال میں سے چغل خوری کے نقصانات پر بیان کیا۔ نیک اعمال آسانی کے ساتھ عمل کے متعلق وضاحت کی جس پر شرکااسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور
رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی بھی نیتیں کیں۔
Dawateislami