دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں مصطفیٰ آباد (رائیونڈ) کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کے حوالے سے
مسائل کا حل اور فارم پہ کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
میراں حسین
زنجانی کابینہ کی ڈویژن باغبانپورہ میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میراں حسین زنجانی کابینہ کی ڈویژن باغبانپورہ میں اصلاح ِاعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” نیت کی اھمیت اور
ادب کی فضیلت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ نیک
اعمال بننے کا ذہن دیا۔
واہگہ
ٹاؤن کابینہ ڈویژن قائد اعظم انٹر چینج میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ
ڈویژن قائدِ اعظم انٹر چینج میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے نیک اعمال کی افادیت کے بارے میں سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق
معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات ِنیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
شمالی لاہور
زون میاں میر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کم و بیش20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات پیش کئے نیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
جنوبی لاہور
شاہ پور کابینہ کی ڈویژن شاہ پور میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور شاہ پور کابینہ کی ڈویژن شاہ پور میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 41 اسلامی بہنوں سمیت ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیل
بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا
ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ کال تمام زون مشاورتوں کا
مدنی مشورہ لیا جس میں 12 فروری سے شروع ہونے والے کورس ”فیضان زکوة“ کے نکات
سمجھائے ساتھ ہی کورس کی نیتیں بھی بتائیں۔ مُدرِّسہ(ٹیچر) کے ٹیسٹ کے لئے نام بھی طلب کئے
گئے۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ اور بفرزون کابینہ کی
صدیقہ آباد میں کفن دفن کی تربیت ہوئی جس میں غسل میت کا طریقہ، کفن بچھانے اور
پہنانے کا طریقہ نیز اسراف اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات دی گئی شرکاء میں
سے 5 اسلامی بہنوں نے سیکھ کر ٹیسٹ بھی دیا اور دیگر نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی
اور اپنے تاثرات بھی دیئے۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں
کراچی ڈیفنس کے فیز 2 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چغلی کی
مذمت پر بیان کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کا طریقہ
بتایا۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال لینے اور جمع کروانے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اگلے اصلاحِ اعمال اجتماع میں شرکت کرنے
اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی نیت یں بھی
کیں۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں
کراچی کھارادر کے ڈویژن وزیر مینشن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن
مشاورت سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال
نمبر 5 کی وضاحت کرتے ہوئے شجرہ شریف کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے
پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔شرکانے نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیت بھی کی۔
اسلامی بہنوں
کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، لیاقت آباد کابینہ، ڈویژن عزیز آباد میں لیڈیز کی مشہور مارکیٹ مینا
بازار میں ”بیٹی کا کردار“ کورس ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ سطح
اسلامی بہن نے شرکت کی و کورس کروایاکم و بیش 15 شاپ کیپرز اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، علم دین
حاصل کرنے مزید کورسسز کرنے اور کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے دعوت اسلامی کے
کاموں کو سراہتے ہوئے اچھی نیتیں کیں۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام پچھلے دنوں کراچی کے ڈویژن دستگیر میں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی
حلقہ ہوا جس میں کم و بیش 60 شخصیات ، اہل ثروت، مخیر اور ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رابطہ برائے
شخصیات کابینہ سطح اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان ذمہ دار اسلامی
بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
معلومات دیں۔ دعوت اسلامی کی ایپلیکیشنز ڈاؤن
لوڈ کرنے اور نماز کی پابندی کا ذہن دیا جس پر مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔
جھنگ زون
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن کی شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات
اسلامی
بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، جھنگ زون میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیت
اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔شخصیات اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی ۔دعوت اسلامی
کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور آن لائن کورس کرنے کی نیت پیش کی۔
Dawateislami