
اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ کی اہمیت و فضیلت
پر بیان کیا اور نیک اعمال کی الجھنیں سمجھائیں۔ نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے
ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع کے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ڈویژن کوسٹ گارڈ میں
اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں شعبہ اصلاح
اعمال کی کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیک اعمال میں سے چغل خوری کے نقصانات پر بیان کیا۔ نیک اعمال آسانی کے ساتھ عمل کے متعلق وضاحت کی جس پر شرکااسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور
رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی بھی نیتیں کیں۔
کراچی
محمود آباد کابینہ میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ تربیتی اجتماع

اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، کابینہ محمودآباد میں فنانس کا سالانہ
اجتماع ہوا جس میں فنانس کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید کی
آگاہی دی اور دینی اصول پیش کئے گئے آخر میں
اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں “ سے ٹیسٹ بھی دیا۔
کراچی صحرائے
مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں اجتماع
ذکر و نعت کا انعقاد

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صحرائے مدینہ زون بحریہ ٹاؤن کابینہ میں اجتماع ذکر و نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ایصالِ
ثواب“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ
آن لائن پڑھنے ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کی زون سطح
اسلامی بہن کے والد کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ کراچی ریجن کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ اسپیشل پرسنز کی زون سطح اسلامی بہن سے ان کے
گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائےمغفرت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کی ترقی کے لئے دعوت اسلامی سے منسلک ہر اسلامی بہن کو ان کی صلاحيت کے مطابق دینی کام میں
ضرور شامل کیا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
کراچی لانڈھی
کابینہ میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
لانڈھی کابینہ میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی مشاورت کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے
سے نکات فراہم کئے۔
شعبہ روحانی
علاج کے زیرِ اہتمام کراچی ایسٹ زون میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام کراچی ایسٹ زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے
کا ذہن دیانیز دکھیاری امت کی خیر خواہی روحانی علاج کے ذریعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں ایک نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ
بالغات کا افتتاح ہوا۔اس مدرسے کا ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں اعلان کیا گیا اور تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے کی
خواہش مند اسلامی بہنوں کو اس میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ
نگران تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کی پانچ کابینات میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا جن میں 300 سے زائد اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی دورے میں ڈویژن ذمہ دار ،علاقہ ذمہ دار،
ذیلی اور زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
علاقائی
دورہ میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع ، مختلف شارٹ کورسز، مدنی مذاکرہ اور
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون لانڈھی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے
کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے نیزمحام کو مدنی قافلوں میں شریک کروانے کا ذہن دیا۔اسلامی
بہنوں کو تحریری کارکردگی اورجدول کی طرف مزید توجہ دلائی اور بہتر کارکردگی پرتحائف بھی پیش کئے۔