
اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون شاہ
پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون
نگران و مشاورت کے ساتھ ساتھ ریجن نگران ، کفن دفن ریجن ذمہ دار اور اصلاح اعمال ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔
مزید اچھی کارکردگی پر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔
لاہور جنوبی
زون ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع

دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون ، جوہر ٹاؤن کا بینہ، ڈویژن ٹھوکر ، علاقہ منصورہ کے ذیلی حلقے رانا ٹاؤن میں اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں محلے کی نئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت بیان کی۔ مزید اچھی کارکردگی پر رسائل
تحفے میں پیش کئے گئے۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور جنوبی زون میں بذریعہ اسکائپ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون اور کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں زکوٰ ۃکے متعلق علم دین سکھانے والے
کورس پر کلام ہوا۔کورس کروانے کے لئے مدرسات کی تربیت اور ٹیسٹوں کے نظام کو مضبوط
بنانے پر بھی بات ہوئی۔ مزید کورس کی تشہیر پر بھی کلام ہوا۔
جنوبی
لاہور زون نگران اسلامی بہن کا جوہر
ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
لاہور زون میں نگران کابینہ اسلامی
بہن نے جوہر ٹاؤن کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے غفلت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع اور
علاقائی دورے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون، جوہر ٹاؤن
کابینہ، ڈویژن ٹھوکر کے علاقے منصورہ میں جامعۃ المدینہ میں غسلِ میت کی تربیت کے
سلسلے میں اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات کے ساتھ ساتھ کثیر اسلامی بہنوں اور
تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔
کتاب تجہیز
و تکفین سے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔اجتماع میں شریک تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی
بہنوں کے شعبے علاقائی دورہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی ایک کابینہ میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا
جس میں علاقائی دورہ زون ذمہ داراسلامی
بہن نے خصوصی شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوتِ اسلامی نے علاقائی دورے میں گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو کر بیان سننے، نبی کریمﷺ کی سنتیں سیکھنے اور اپنی مُشکلات اور
پریشانیوں کے حل کے لئے اجتماعی دعامیں
شامل ہونے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ڈویژن سطح پر شخصیات
اجتماع کا منعقد ہوں گے

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کے تحت 2021ء کے ماہ رجب
المرجب اور شعبان المعظم کے تیسرے ہفتے میں ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کے لئے شخصیات
اجتماعات منعقد ہوں گے۔ان اجتماعات میں
جنّت سے متعلق معلومات دی جائیں گی۔ مثلاً:جنّت کیا ہے؟ آٹھ جنّتوں کے نام،جنّتِ
عدن کیا ہےاور اس کی نعمتیں،جنّت الفردوس کس کے لئے ہے؟،جنّت کی سب سے بڑی
نعمت،صحابیات و صالحات کا راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا جذبہ،اصلاح ِامّت میں دعوتِ اسلامی کا کردار،دعوت ِ اسلامی
آپ کے مال کی امین وغیرہ۔
لہٰذا جواسلامی بہنیں علمِ دین سے مستفیض ہونے کی خواہشمند ہیں وہ اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے شخصیات اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں اور
ڈھیروں اجر و ثواب کمائیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر
ِاہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدیق آباد میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی زون سطح اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
روحانی علاج ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن بکس اور صدقہ بکس کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر فیضان ِنماز کورس کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز
کا عملی طریقہ، نماز کے شرائط و فرائض سمیت پاکی اور ناپاکی کے مسائل بھی سکھائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

مدنی مذکرے میں امیرِاہل ِسنت دامت برکاتھم العالیہ کی
بارگاہ سے تلاوتِ قراٰن پاک کی ترغیب ملنے
پر جامعات المدینہ گرلز کی 32 طالبات نے
بعدِ مغرب تا فجر مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
1 طالبہ نے 3دن میں مکمل قراٰن ِپاک تلاوت کرنے
کی سعادت حاصل کی نیز 2 طالبات نے بعدِفجرتامغرب قراٰن ِپاک کے 15 پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی اور 1طالبہ نے نمازِ مغرب تا فجر قراٰنِ پاک
کے 21پارے تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لیاری کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اصلاح ِاعمال
کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیتوں کی اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم ِقفل مدینہ مناتے ہوئے خاموش شہزادہ
رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ میں 5 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا
انعقاد کیا گیاجن میں عوام و ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 104 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ نیک اعمال بننے کا
ذہن دیا۔