اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ایسٹ2   کی کابینہ گلزار ہجری میں تین دن کاآن لائن سیشن بنام ’’ رمضان بخشش کا سامان ‘‘منعقد ہوا جس میں58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شب وروز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے لیلۃ القدر کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اعتکاف کے مسائل، غم ِرمضان کیسے حاصل ہو، رمضان کے بعد نیکیوں پہ استقامت، نیز لیلۃ الجائزہ اور عید الفطر کی اہمیت بتائی اور شش عید کے روزوں کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت ِاسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت ا پریل 2021ء میں 2 ہزار 301کتب اور 1 لاکھ 5 ہزار 106رسائل تقسیم کئے گئے۔


ملک بھر میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن دینی  حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔اپریل2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد: 5 ہزار 547

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :2 ہزار 97

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :341

اور دارالسنہ میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد:3

کل آرڈر کی تعداد:887 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیا اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کےحوالے سے مدنی پھول بیان کئے ، وقت پر کارکردگیاں تیار کرنے اور کارکردگیوں کا فولواپ کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیزشعبہ محفل نعت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقے ،مدنی قافلہ اور علاقائی دورہ کو مضبوط بنانےکاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون میں ماہانہ مدنی مشورےکانعقادہواجس میں میانوالی،کالاباغ ، اطراف نور پور تھل اور اطراف حافظ والا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے حوالے سےنکات بتائے اور گھریلو صدقہ باکس لگوانے، نیو مدارسۃ المدینہ بالغات کھلوانے کے اہداف دئیے نیزیکم جون سے شروع ہونے والے مدنی قاعدہ کورس پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میانوالی زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے شعبہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور جدول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکر دگی کی انٹری پر کلام کیا اور رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد بی ون ایریا میں مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے  امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے درمیان رزلٹ اور تحائف تقسیم کئے۔

ساتھ ہی مدرسہ کےنظام کا جائزہ لیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو دینی کاموں کی بھی ترغیب دلائی نیز نئے مدارس کھولنے اور ان میں تدریس کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا اور کورسز کروانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئے نیز کابینہ وائز ہر ماہ نیو مدارس کھولنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلامی بہن کی والدہ کی وفات  پر سوئم کےسلسلہ میں محفل کاانعقادہوا جس میں ٹیسٹ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن کےگھر عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےآخرت کی تیاری کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں   کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس بین الاقوامی امور اور بیرون ملک ، بیرون شہر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس بین الاقوامی ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ کے تحت بچیوں کے مدارس کے نظام کو مضبوط کرنے اور دیگر دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے اور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیزاس مشورے میں اسلامی بہنوں کو امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے آئی ہوئی عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے  تحت گزشتہ دنوں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تمام پاک ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے تقسیم رسائل بکس کا اسٹال لگانے کےحوالے سےاہم نکات بتائے اورتقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ سینٹرل زون کے علاقہ گلشن میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں جشنِ امیر اہلسنت کے موقع پرطالبات کے درمیان پاک سطح شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا اور فرض علوم سیکھنے کی نیت کروائی ۔