دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 14جون 2020ء کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں بریڈ فورڈ ریجن کی کابینہ ویسٹ اور ساؤتھ یارکشائر کی ڈویژن اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بریڈ فورڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں بہتری کے لئےآگے کیسے مدنی کام کو لے کر چلا جائے اس حوالے سے مشاورت کی۔


مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام13 جون 2020ء  کویوکے کے شہر ڈربی (Derby) میں میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلوما ت فراہم کرتے ہوئے اپنے شب وروز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 13جون 2020 کو یوکے کے شہر  والسال (Walsall)میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور محاسبہ کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 13جون 2020 کو یوکے کے شہر برٹن (Burton) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشقِ مصطفٰے ﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر نیلسن (Nelson) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیز روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن کے تمام ریجن مشاورت اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈریجن نگران اسلامی بہن  نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی کاموں کے نکات بیان کئے نیزمدنی کام کو بہتر بنانے اور کارکردگی کو وقت پر دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لوٹن لندن ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہواجس میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورحکمت عملی کیسے اپنائی جائے کے موضوع پر بيان کیا نیز نرمی سے مدنی کام کرنے کی ترغيب دلائی، اجلاس کی اہميت اور پابندی کے سا تھ ہر اجلاس ميں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کفن دفن کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمامگزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن  کے گریٹر مانچسٹر زون میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے   مانچسٹر ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں گریٹر مانچسٹراورلنکاشائر کابینہ کی تین اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دئیے اور اس میں کامیابی بھی حاصل کیں۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی ہے کہ وہ اللہ پاک کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 14 جون2020ء کو یوکے کے شہر بریڈ فورڈ(Bradford) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تربیت کی نیز مجلس شارٹ کورسز کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام12جون2020ء کو یوکےایسٹ مڈلینڈز کابینہ کےچار مقامات (ڈربی،لیسٹر، برٹن، پیٹربورو)میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 118 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ غسل میت کا طریقہ بھی بتایا ۔