دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام بیلجیم(
Belgium) کے شہروں ( Antwerp ، Brussels )میں بذریعہ
انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ( Holland) کے شہر روٹرڈیم( Rotterdam )میں
اصلاح اعمال اجتماع بسلسلہ ایصال ثواب اُمِّ عطار منعقد کیا گیاجس میں 16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ایصال ثواب کا سلسلہ بھی ہوا۔
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذیعہ انٹرنیٹ تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذیعہ انٹرنیٹ تین مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz)، ڈیژن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا45
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” بدشگونی اور وہم کا علاج“ کے موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو یہ ذہن
دیا کہ شخص ، جگہ ، چیز یا وَقْت کو منحوس
جاننے کا اسلام میں کوئی تصوُّر نہیں یہ محض وہمی خیالات ہوتے ہیں ۔ بد شگونی لینا
حرام اور نیک فال یا اچھا شگون لینا مُسْتَحَب ہے نیز بَدشگونی کے نقصانات بھی بیان کئے۔
جرمنی
میں بذریعہ انٹرنیٹ یوم اُمِّ عطار کے ایصال
ثواب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ یوم اُمِّ
عطار
رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا
19اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے اُمِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی زندگی
کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے
اور دوسروں کو بھی نیک اعمال کے رسالے کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ایصال
ثواب کا سلسلہ ہوا۔
اسپین
کی ڈویژن ویلنسیا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء کے
اخری ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن ویلنسیا (Valencia) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”وہم کا علاج“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب
دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال
(اسلامی بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین
(Spain) کی ڈویژن لوگرونیو (Logroño)، ترتوسا (Tartosa )اور ویلنسیا (Valencia) کے علاقے(تاراگونا، کاسپے، آرگینڈا، پترائکس )میں آن لائن
اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِات میں شریک اسلامی بہنوں کونیک
اعمال کے رسالے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس پر عمل کرنے کا طریقہ بتایا نیز روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب
دلائی۔اجتماعات کے آخر میں اُمِّ عطار
کو ایصال ثواب بھی کیا گیا۔
اسپین کی ڈویژن بادلونا کے علاقے سانت
کرست میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین (Spain) کی ڈویژن بادلونا (Badalona) کے علاقے سانت کرست (sant crist) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ
میّت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
اسپین کی ڈویژن ترتوسا کے مختلف علاقوں میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ستمبر 2021ء کے آخری ہفتے اسپین (Spain) کی ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے مختلف علاقوں
میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کاسپے (caspe) و تا راگونا (Taragona) کی تقریبا15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”کرامات اعلیٰ حضرت“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی تر غیب بھی دلائی۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا
11 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے”کرامات اعلیٰ حضرت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات اور ان کے اعلیٰ اوصاف بیان
کئے۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام ستمبر 2021کے آخری ہفتےسویڈن( Sweden )کے
شہر ہیگاسٹرا(Hagsätra) میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” اچھی اور بُری لالچ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکوں کی
حرص پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں نیکی کی دعوت دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام ستمبر 2021ء کے آخری
ہفتے میں سویڈن(
Sweden) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کی کرامات“کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت امام احمد
رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ کی
سیرت و کردار ، ان کی دینی خدمات اور ان کی کرامات کے بارے میں نکات فراہم کئے
نیزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا
(Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ایصال
ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا
18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو امِّ عطار کی سیرت کے بارے میں نکات پیش کئے نیزانہیں زیادہ سے زیادہ ایصال
ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔