اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام21ستمبر2020ءکویوکے
کے شہر گریٹر مانچسٹر (Greater
Manchester)کابینہ میں مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کواپنے
اعمال کاروزانہ محاسبہ کرنے، مدنی مقصد پر
عمل کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
لنکاشائر کابینہ میں ”تفسیر ِسورۂ رحمٰن کورس“ کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام21 ستمبر2020ء سے مانچسٹر ریجن
لنکاشائر ( Lancashire) کابینہ میں آن لائن ”تفسیر ِسورۂ رحمٰن کورس“ کا
سلسلہ جاری ہے جس میں 17 اسلامی بہنیں
شرکت کر رہی ہیں۔ کورس کی مدت 5 دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا
ترجمہ اور اس کی تفسیر پڑھائی جا رہی ہے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو بریڈ
فورڈ ریجن کے علاقوں لیڈز(Leeds) اور بریڈ فورڈ(Bradford) میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن
میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے” تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں
شریک اسلامی بہنوں کو ایک مبلغہ کی کیا خصوصیات ہونی چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اپنے
اخلاق میں نرمی اور شفقت پیدا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک فرانس(France) کی تین ڈویژن
پئرفت (Pierrefitte) سانتو آں لامون(Saint-Ouen-l'Aumône)اور ولنو ساں جورج(Villeneuve-Saint-Georges)میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئےگئےجن میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ
ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے
کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زہیر اہتمام 20 ستمبر 2020 ءکو یورپ
کے ملک ناروے (Norway )کےپانچ علاقوں میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 60 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”دینِ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے“کے موضوع پر سنتوں بھرے
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اجتماعات
میں حاگیرود(Haugerud) ،بیروم(Bærum)، گرورد(Grorud) فیورسٹ(Furuset) کی اسلامی بہنیں
شامل تھیں۔
یورپین یونین
ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت پچھلے
ہفتے یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں درجِ ذیل ہیں:
55 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
84 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
144 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
255اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک
پڑھے۔
114 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
163 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک
اسپین( Spain) کے میڈرڈ (Madrid)ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام علاقوں سے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔
ڈونیشن
بکس ذمہ اسلامی بہن اور شارٹ کورسز ذمہ
اسلامی بہن نے بھی مشورے میں شرکت کی اور
اپنے شعبے کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے ان شعبوں کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا۔
ناروے اوسلوکے علاقے ہیگرو روتھ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ناروے اوسلو(Oslo)کے علاقے ہیگرو روتھ(Hegro Ruth) میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”دینِ اسلام مکمل
ضابطہ حیات ہے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کووالدین ،رشتے
داروں اور پڑوسیوں کے حقوق کو قراٰنِ کریم اور احادیث کی روشنی میں اُجاگر کرتے ہوئے اس کے مطابق اپنی زندگی کو گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام 21 ستمبر2020ء
کو یوکے کے شہر چشم( Chesham) میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کے شہر پیٹربورو (Peterborough) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9
اسلامی بہنوں شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
کے شہر گریٹر مانچسٹر میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن کے شہر گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester )میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”نزع“
کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ وغیرہ سمجھایا
اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ
شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 21
ستمبر 2020 ء کو لندن ریجن کے شہر ٹوٹنگ ( Tooting)میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 15 بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے
کا طریقہ وغیرہ سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلائی کہ وہ بھی میت کو غسل
و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت
کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔