12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی زیر اہتمام 20 ستمبر 2020ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک فرانس(France) کی تین ڈویژن
پئرفت (Pierrefitte) سانتو آں لامون(Saint-Ouen-l'Aumône)اور ولنو ساں جورج(Villeneuve-Saint-Georges)میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئےگئےجن میں تقریباً 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ
ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے
کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔