12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2020ء کو بریڈ
فورڈ ریجن کے علاقوں لیڈز(Leeds) اور بریڈ فورڈ(Bradford) میں آن لائن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن
میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے” تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں
شریک اسلامی بہنوں کو ایک مبلغہ کی کیا خصوصیات ہونی چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اپنے
اخلاق میں نرمی اور شفقت پیدا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کا ذہن دیا۔