دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر 2020ء کے تیسرے
ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ
اسکائپ 3 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً 46اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” انبیاء اکرام علیہم السلام کی نیکی کی دعوت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نسخہ بغدادی
بھی بیان کیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”سیٹی بجانے کے احکام“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار399 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سیٹی
بجانے کے احکام“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک اسپین میں ڈویژن سطح پر اسکائپ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2020ء کے تیسرے
ہفتے میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین( Austria) میں ڈویژن
سطح پر اسکائپ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شجرہ شریف سے ایک دعا یاد کروائی نیز فقہ میں مستعمل پانی کے
بارے میں اہم نکات بیان کئے۔
اسپین کے ڈویژن بارسلوناکے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2020ء کے تیسرے
ہفتےاسپین کے ڈویژن
بارسلونا(Barcelona )کے کئی
علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کورنے یا( cornella)، پارالیل(parallel)، ودی آمات (virrei amat )، سنتا کلومہ (Santa Coloma)، اور آرتیگیس (Artigues ) وغیرہ
علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں تقریبًا
184 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”انبیاءاکرام کی نیکی کی
دعوت کے واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات کے میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن کی مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
38 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
76
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
114 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
236اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
109 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
135 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونااور ڈویژن میڈرڈ کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا( Barcelona) اور
ڈویژن میڈرڈ( Madrid) کے کئی علاقوں میں بذریعہ اسکائپ
ون ڈے سیشن کورس بنام”مسکرانے
کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کروایا گیا جن میں آرتیگیس (Artigues )، لا سالوت (La salut)،سنتا کلومہ (Santa Coloma)، بیر یا مات (Veriamat)، ترینیتات (Trinitat)، بیسوس (Besos)، لوگورونیو (Logoronio )، مسلاتا( Mislata)، کاسپے( Caspe ) اور تولیدو( Toledo) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔
ان درجوں میں کم و بیش 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے سے متعلق
دینی و دنیاوی فوائد بتائے گئے نیز اسلامی بہنوں نے کورس کے متعلق بہت اچھے تاثرات
بھی دیئے ،آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
21نومبر 2020ءکو اسکاٹ لینڈ ایڈنبرا (Edinburgh) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 نومبر 2020ء کو یوکےاسکاٹ لینڈ(Scotland)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن شعبہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی
تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں نیز شعبہ جات کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہل( Govanhill) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 9 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online
Sunnah-inspiring Ijtima’ was
conducted in Montreal (Canada) via Skype. Approximately 26 Islamic sisters had the
privilege of attending these spiritual Ijtima gathering. A Sunnah-inspiring
Bayan of Nigran-e-Shura regarding ‘Telethon’ was played. At
the end of Bayan, the Islamic sisters expressed their good intentions of
donating ‘Telethon
units’.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, online
Sunnah-inspiring Ijtima’aat
were conducted in Miami (America) via Skype. Approximately 14 Islamic sisters had the
privilege of attending these spiritual Ijtima gatherings. The female preacher
of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘Help from the
Holy Prophetﷺ’ and gave the attendees (Islamic
sisters) the mindset of keep associating with the Madani
environment of Dawateislamij. Moreover, they encouraged them to take part in ‘Telethon campaign’ wholeheartedly.
In Madani Muzakarah, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہencourages people to take part in the weekly activity of reading a weekly booklet and blesses the readers and listeners with his Du’as.
Karkardagi (performance) of fortunate readers or listeners is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ. Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ motivated people to read or listen to the
booklet ‘Rulings regarding whistling’. So,
in this connection, approximately 870 Islamic sisters from North America Region
had the privilege of reading or listening to the weekly booklet, ‘Rulings regarding
whistling’.